سعودی وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق پاکستان کا ایک فوجی دستہ دونوں برادر ممالک کے درمیان طے پانے والے مشترکہ اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کے تحت مشرقی علاقے میں واقع کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پہنچ گیا ہے.
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ملٹری فورس، جس میں لڑاکا طیارے بھی شامل ہیں، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدے کے تحت کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پہنچ گئی ہے۔ سعودی وزارت نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ اس تعیناتی کا مقصد مشترکہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانا اور علاقائی و عالمی سطح پر سکیورٹی اور استحکام کی حمایت کرنا ہے۔
بیان میں کہا گیا: ’برادر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی ایک ملٹری فورس مشترکہ سٹریٹجک دفاعی معاہدے کے تحت مشرقی سیکٹر میں واقع کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پر پہنچ گئی ہے۔‘
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ: ’پاکستانی فورس میں پاک فضائیہ کے لڑاکا اور معاون طیارے شامل ہیں اور اس کا مقصد دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان عسکری ہم آہنگی کو فروغ دینا، آپریشنل تیاری کی سطح کو بلند کرنا، اور علاقائی و بین الاقوامی سطح پر سکیورٹی و استحکام کی حمایت کرنا ہے۔‘
پاکستان اور سعودی عرب گذشتہ سال 17 ستمبر کو مشترکہ سکیورٹی معاہدہ کرنے کے بعد ایران میں جنگ کے دوران قریبی رابطے میں رہے، جس کے تحت ایک پر حملہ دونوں کے لیے خطرہ تصور کیا جاتا ہے۔ سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو مالی معاونت اور سرمایہ کاری کے ذریعے سہارا دینے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے، جب کہ دونوں ممالک نے معاشی، دفاعی اور سیاسی شعبوں میں تعاون کو بتدریج وسعت دی ہے۔
اتوار, اگست 16, 2026
بریکنگ نیوز
- فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ، خدمات کو خراجِ تحسین
- وزیراعظم کی صدر مملکت سے اہم ملاقات، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ ، ملک کی معاشی ،سیکیورٹی اور سیاسی صورتحال پر گفتگو
- نئی دہلی میں بھی پاکستان کا یوم آزادی روایتی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا، صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے
- ملک بھر میں 79واں یومِ آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
- یوم آزادی کی قدر
- سوات قومی جرگے نے حکومت کو امن کے قیام کیلئے ایک ماہ کی مہلت دیدی
- پاکستانی کوچز ایرانی کرکٹرز کی تربیت کریں گے، دونوں ممالک نے اتفاق کرلیا
- باجوڑ، سرحدی علاقہ چارمنگ میں بم دھماکہ، 2 خواتین شدید زخمی

