Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, جون 23, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ایرانی صدرمسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
    • 2018 کے الیکشن نتائج پر بننے والی تحریک انصاف کی حکومت جائز تھی تو ہماری حکومت بھی جائز ہے، وزیر اعظم شہبازشریف
    • پاکستانی کیپٹل مارکیٹ پر کمپنیوں کا اعتماد مزید مستحکم، ایک اور آئی پی او منظور
    • فٹبال کا عالمی کپ: ناروے، ارجنٹینا اور فرانس کی شاندار فتوحات
    • قومی اسمبلی نے فنانس بل 2026 کثرتِ رائے سے منظور کرلیا
    • ایبٹ آباد: ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال سے 17 روزہ نومولود اغوا، پولیس اور انتظامیہ متحرک
    • مظفرآباد میں پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد، کشمیری عوام نے کالعدم ایکشن کمیٹی کا بیانیہ مسترد کر دیا
    • ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا دورہ پاکستان، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ایران کا امریکی دعوؤں پر دوٹوک مؤقف، افزودہ یورینیم بیرونِ ملک منتقل کرنے سے انکار
    امریکا

    ایران کا امریکی دعوؤں پر دوٹوک مؤقف، افزودہ یورینیم بیرونِ ملک منتقل کرنے سے انکار

    اپریل 18, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    ایران نے امریکا کے ان تمام دعوؤں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ تہران اپنے افزودہ یورینیم کے ذخائر ملک سے باہر منتقل کرنے پر آمادہ ہو گیا ہے۔

    قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق ایران کی قومی سلامتی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے واضح کیا ہے کہ ایران کسی بھی صورت افزودہ یورینیم بیرونِ ملک بھیجنے کی تجویز قبول نہیں کرے گا اور اس حوالے سے اب تک کوئی وعدہ بھی نہیں کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ یورینیم کی افزودگی کو صفر کرنے یا پرامن ایٹمی پروگرام کو روکنے سے متعلق تمام باتیں ایران کی اسٹریٹجک ریڈ لائن کے خلاف ہیں، اس لیے انہیں مکمل طور پر مسترد کیا جاتا ہے۔

    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسلسل یہ دعویٰ کرتے رہے ہیں کہ ایران اپنا ایٹمی مواد حوالے کرنے پر مجبور ہو جائے گا۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر بھی لکھا کہ امریکا تمام ایٹمی مواد حاصل کر لے گا۔

    تاہم ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ان بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ افزودہ یورینیم ایران کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے اور اسے کسی بھی صورت ملک سے باہر منتقل نہیں کیا جائے گا۔

    تہران میں قائم سینٹر فار مڈل ایسٹ اسٹریٹجک اسٹڈیز کے ماہر عباس اصلانی کے مطابق ایران اپنے ایٹمی پروگرام کو مستقل طور پر روکنے کے لیے تیار نہیں، بلکہ وہ اسے ملکی ضروریات کے مطابق جاری رکھنا چاہتا ہے۔

    ایٹمی معاملے کے ساتھ ساتھ ایران نے آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بھی اہم مؤقف اختیار کیا ہے۔ ابراہیم رضائی کے مطابق ایران روایتی ٹول ٹیکس عائد نہیں کرے گا، تاہم پارلیمنٹ ایک ایسا قانون تیار کر رہی ہے جس کے تحت آبنائے کی سیکیورٹی کے لیے فیس لی جا سکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس آبی گزرگاہ سے گزرنے والے جہازوں کے لیے ایرانی حکام کے ساتھ ہم آہنگی ضروری ہوگی، جبکہ امریکا اور اسرائیل جیسے ممالک کے فوجی جہازوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ دوست ممالک کے جہاز طے شدہ طریقہ کار کے تحت گزر سکیں گے۔

    ایران نے آبنائے ہرمز کے انتظام یا سیکیورٹی میں کسی بھی امریکی کردار کو بھی مسترد کر دیا ہے، جبکہ اس معاملے کو لبنان میں جنگ بندی سے بھی جوڑا جا رہا ہے، اگرچہ امریکی صدر ٹرمپ اس تعلق کی تردید کرتے رہے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ نے آبنائے ہرمز پر کسی بھی قسم کے ٹول ٹیکس یا پابندیوں کے امکان کو واضح طور پر مسترد کر دیا۔

    ماہرین کے مطابق ایٹمی مذاکرات میں چھوٹی تفصیلات ہی بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہیں، جس کے باعث دونوں فریقین کے درمیان تاحال ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleگرفتار دہشتگرد کا انکشاف: افغان طالبان، داعش اور القاعدہ کی مبینہ معاونت، غیر ملکی ایجنسیوں کی مالی مدد کا دعویٰ
    Next Article فیلڈ مارشل کا دورہ ایران مکمل، کشیدگی میں کمی اور مسائل کے پرامن حل پر زور
    Web Desk

    Related Posts

    ایرانی صدرمسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

    جون 23, 2026

    2018 کے الیکشن نتائج پر بننے والی تحریک انصاف کی حکومت جائز تھی تو ہماری حکومت بھی جائز ہے، وزیر اعظم شہبازشریف

    جون 23, 2026

    پاکستانی کیپٹل مارکیٹ پر کمپنیوں کا اعتماد مزید مستحکم، ایک اور آئی پی او منظور

    جون 23, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ایرانی صدرمسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

    جون 23, 2026

    2018 کے الیکشن نتائج پر بننے والی تحریک انصاف کی حکومت جائز تھی تو ہماری حکومت بھی جائز ہے، وزیر اعظم شہبازشریف

    جون 23, 2026

    پاکستانی کیپٹل مارکیٹ پر کمپنیوں کا اعتماد مزید مستحکم، ایک اور آئی پی او منظور

    جون 23, 2026

    فٹبال کا عالمی کپ: ناروے، ارجنٹینا اور فرانس کی شاندار فتوحات

    جون 23, 2026

    قومی اسمبلی نے فنانس بل 2026 کثرتِ رائے سے منظور کرلیا

    جون 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.