نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آسٹریلیا کی وزیر خارجہ پینی وونگ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔
آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے اس حوالے سے سفارتی روابط کے فروغ کے لیے پاکستان کے مسلسل عزم کو بھی قابلِ ستائش قرار دیا۔
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے انہیں 11 اور 12 اپریل کو اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات سے آگاہ کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان مکالمے اور تعمیری روابط کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ دونوں رہنماؤں نے عالمی معیشت پر وسیع تر اثرات، خصوصاً ترقی پذیر ممالک کے لیے درپیش چیلنجز پر تشویش کا اظہار کیا اور تنازعات کے پرامن حل کی اہمیت پر زور دیا۔
منگل, اگست 25, 2026
بریکنگ نیوز
- 9 مئی حملوں کا اہم فیصلہ جاری، تحریک انصاف کے اہم رہنماوں کو قید اور جرمانے کی سزائیں
- وفاقی حکومت کا 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ
- ایران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایران کا دورہ انتہائی مثبت قرار دیدیا
- فیلڈ مارشل کی تہران میں ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں، کشیدگی میں مزید اضافے کی روک تھام، آبنائے ہرمز کھولنے پر تبادلہ خیال
- بنوں اور لکی مروت پولیس کمیٹیوں کا 7 اہلکاروں کے تبادلوں پر احتجاج
- صوابی چھوٹا لاہور میں کم عمر گونگی اور بہری لڑکی سے نکاح کی کوشش، 70 سالہ شخص گرفتار
- خیبر پختونخوا اسمبلی نے بانی پی ٹی آئی کو شفاء ہسپتال منتقل کرکے علاج کی سہولت دینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی
- آئندہ 24 گھنٹوں میں گرم اور مرطوب موسم کی پیش گوئی، بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

