امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور جمعے کو ہوسکتا ہے اور اس میں اچھی خبر متوقع ہے، ایران کے ساتھ 36 سے 72 گھنٹوں میں مذاکرات کا امکان ہے ۔
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے امریکی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور جمعے تک ہو سکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ امریکی فوج کو ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہدایت کی ہے، ایران کے ساتھ 36 سے 72 گھنٹوں میں مذاکرات کا امکان ہے ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ دوسرا دور جمعے کو ہوسکتا ہے جس میں اچھی خبر متوقع ہے ۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر ایران پر حملے روکنے کا اعلان کیا ہے ۔

