اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ناروے کے نائب وزیر خارجہ آندریاس موٹزفیلٹ کراوک نے وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں فریقین نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی جانب سے روابط اور مکالمے کو آگے بڑھانے کی کوششوں پر زور دیا۔
ناروے کے نائب وزیر خارجہ نے پاکستان کے تعمیری کردار اور تنازعات کے پُرامن و دیرپا حل کے لے جاری کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

