اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال کی اے پی بی یو ایم اے وفد سے اہم ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں ہوم ٹیکسٹائل برآمدات بڑھانے اور برآمدکنندگان کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر تجارت نے ہوم ٹیکسٹائل برآمدات بڑھانے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی برآمدکنندگان کیلئے نئی عالمی منڈیوں تک رسائی حکومت کی ترجیح ہے۔
ملاقات میں اے پی بی یو ایم اے نے پاکستان میں عالمی ٹیکسٹائل نمائشوں کے انعقاد کی تجویز پیش کی۔
جام کمال خان کہا کہ حکومت برآمدی صنعت کی رکاوٹیں دور کرکے عالمی تجارت میں پاکستان کا مقام مزید مضبوط کرے گی۔

