پشاور (شوبز ڈیسک) — خیبر ٹیلی ویژن کی 22ویں سالگرہ اور عید اسپیشل شو کی ریکارڈنگ پشاور کے ایک معروف شادی ہال میں منعقد کی گئی، جس میں شہریوں، فیملیز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس پروقار تقریب میں پشاور چیمبر آف کامرس کے عہدیداران، سرکاری افسران، تاجران، سیاسی شخصیات، صحافی برادری اور فنکار تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
شو میں معروف پشتو گلوکار گل سانگہ سمیت ہیر، فیصل مروت، اظہر، جہانگیر، کامران اور جنید صدیقی نے اپنی خوبصورت آوازوں سے حاضرین کو محظوظ کیا۔ جبکہ شہنشاہ آفریدی اور رخسار نے مزاحیہ خاکہ پیش کر کے تقریب کو مزید رنگین بنا دیا۔
تقریب کی میزبانی زکی الرحمن، امین مشال، ماریہ خان، حفصہ، جہانگیر اور مہوش نے کی۔
یہ گرینڈ عید اسپیشل شو خیبر ٹیلی ویژن اور EVEMP کے اشتراک سے ریکارڈ کیا گیا ہے، جو عیدالاضحیٰ کی خصوصی نشریات میں نشر کیا جائے گا۔
پروڈکشن ٹیم میں محمد حنیف بلوچ، ریحان نیازی اور اقبال زرین بطور پروڈیوسرز جبکہ فائز پروڈکشن اسسٹنٹ شامل تھے۔

