Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, جولائی 6, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا میں 7 سے 10 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی
    • افغانستان کے پہلے خلا باز عبدالاحد مومند سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
    • نیا ٹیلی کام بل: کسی شہری کی زمین پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا، وفاقی وزیر شزا فاطمہ کی وضاحت
    • خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کا ضم اضلاع میں عوامی سہولیات بہتر بنانے کے لیے تین ماہ کا الٹی میٹم
    • خیبرپختونخوا: چینی شہریوں کی فول پروف سکیورٹی کیلئے مربوط نظام قائم
    • پاکستان سے شکست کے بعد مودی شدید دباؤ میں، پروپیگنڈا مہم سے مودی کی ساکھ بحال نہیں ہو سکتی، وزیردفاع خواجہ آصف
    • اسلام آباد میں خاتون کو بچاتے ہوئے پاک فضائیہ کےشہید افسر کے قاتل کو گرفتار کرلیا، آئی جی
    • انگلینڈکو شکست، آسٹریلیا نے ساتویں بار ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹرافی اپنے نام کرلی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بنگلا دیش نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پاکستان کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کر دیا
    فیچرڈ

    بنگلا دیش نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پاکستان کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کر دیا

    مئی 20, 2026Updated:مئی 20, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Bangladesh made history by sweeping Pakistan in a two-Test series
    بنگلہ دیش کے 437 رنز ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 359 رنز بناکر آوٹ ہوئی ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

     بنگلا دیش نے پاکستان کو سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست دے کر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کر لیا، 437 رنز ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم میچ کے آخری روز 358 رنز بناکر آوٹ ہو گئی، قومی ٹیم کو دوسرے ميچ میں 78 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

    پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سلہٹ کے مقام پر کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن بنگلا دیش کو جیت کیلئے 3 وکٹیں جبکہ پاکستان کو کامیابی کیلئے 121 رنز کی ضرورت تھی ۔

    میچ کے 5 ویں دن پاکستان ٹیم 437 رنز کے ہدف کے تعاقب 358 بنا کر آؤٹ ہوگئی اور اس طرح بنگلادیش نے قومی ٹیم کو 78 رنز سے شکست دی ، جس کے ساتھ ہی بنگلا دیش نے پاکستان ٹیم کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کرتے ہوئے تاریخ رقم کرلی ۔

    پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ محمد رضوان 94 رنز بنا کر پویلین لوٹے،ساجد خان 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، خرم شہزاد بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے ۔

    عبداللّٰہ فضل 6، اذان اویس 21، بابر اعظم 47، سعود شکیل 6 ، کپتان شان مسعود، سلمان علی  آغا 71، 71 جبکہ حسن علی بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوگئے ۔

    بنگلہ دیش کی جانب سے تیج الاسلام 6، ناہید رانا 2، شریف الاسلام اور مہدی حسن مرزا نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔

    اس سے قبل بنگلہ دیشی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 390 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، اور پاکستان کو جیت کیلئے 437 رنز کا ہدف دیا، جس کے جواب میں قومی ٹیم دوسری اننگز میں 358 رنز بناکر آوٹ ہوئی اور قومی ٹیم کو 78 رنز سے شکست دے کر سیریز میں کلین سویپ کردیا ۔

    بنگلہ دیش نے پہلی اننگز میں 278 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 232 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جس کے باعث بنگلادیش کو 46 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی ۔

    بنگلہ دیش کے لیتن داس کو شاندار بیٹنگ پر میچ اور مشفیق الرحیم کو دونوں میچز میں شاندار بیٹنگ پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleآپریشن غضب للحق پوری قوت اور عزم کے ساتھ جاری ہے، وزیراعظم شہباز شریف
    Next Article خیبرپختونخوا کی حکمران جماعت تحریک انصاف اور فتنہ الخوارج کا گٹھ جوڑ پھر بے نقاب
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    نیا ٹیلی کام بل: کسی شہری کی زمین پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا، وفاقی وزیر شزا فاطمہ کی وضاحت

    جولائی 6, 2026

    خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کا ضم اضلاع میں عوامی سہولیات بہتر بنانے کے لیے تین ماہ کا الٹی میٹم

    جولائی 6, 2026

    پاکستان سے شکست کے بعد مودی شدید دباؤ میں، پروپیگنڈا مہم سے مودی کی ساکھ بحال نہیں ہو سکتی، وزیردفاع خواجہ آصف

    جولائی 6, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا میں 7 سے 10 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی

    جولائی 6, 2026

    افغانستان کے پہلے خلا باز عبدالاحد مومند سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

    جولائی 6, 2026

    نیا ٹیلی کام بل: کسی شہری کی زمین پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا، وفاقی وزیر شزا فاطمہ کی وضاحت

    جولائی 6, 2026

    خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کا ضم اضلاع میں عوامی سہولیات بہتر بنانے کے لیے تین ماہ کا الٹی میٹم

    جولائی 6, 2026

    خیبرپختونخوا: چینی شہریوں کی فول پروف سکیورٹی کیلئے مربوط نظام قائم

    جولائی 6, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.