Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
    • سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
    • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
    • 24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت
    • ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور
    • ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا
    • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کے لیے شعبہ جاتی اصلاحات ناگزیر ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
    اہم خبریں جون 2, 2026

    سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کے لیے شعبہ جاتی اصلاحات ناگزیر ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سرمایہ کاری میں اضافے اور معیشت کی مجموعی ترقی کے لیے شعبہ جاتی اصلاحات اور پالیسی اقدامات پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

    اجلاس میں مختلف وزارتوں کی جانب سے زیر غور پالیسی تجاویز پر بریفنگ دی گئی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے صنعت و حرفت کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ صنعتی مصنوعات کی ملکی پیداوار بڑھانے کے ساتھ ساتھ برآمدات میں اضافے کے لیے مؤثر پالیسی اقدامات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صنعت، تجارت اور معیشت کے مختلف شعبوں میں اصلاحات کو طویل المدتی معاشی افادیت اور عوامی فلاح پر مرکوز ہونا چاہیے۔

    انہوں نے ہدایت کی کہ مستقبل کی توانائی ضروریات کو متبادل توانائی کے ذرائع سے پورا کرنے کے لیے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام جاری رکھا جائے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ توانائی کی بچت اور سستی ٹرانسپورٹ کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے جامع اور مؤثر الیکٹرک وہیکلز پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

    انہوں نے تمام وزارتوں کو ہدایت کی کہ جدید ٹیکنالوجی کو مختلف شعبوں میں شامل کرنے کے لیے ماہرین کے ساتھ بامعنی مشاورت کو یقینی بنایا جائے۔

    وزیراعظم نے زور دیا کہ مؤثر ترقیاتی پالیسیوں کی تشکیل اور نفاذ کے لیے تمام وزارتیں باہمی تعاون اور ہم آہنگی سے کام کریں، جبکہ تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اور بہترین کارکردگی حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

    اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سمیت وفاقی وزرا اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleایران امریکہ جنگ بندی میں پاکستان کے ثالثی کردار کی دنیا معترف، یورپی یونین کی جانب سے بھرپور انداز میں سراہا گیا
    Next Article وزیراعظم شہبازشریف اور یورپی یونین کی نمائندہ کایا کالاس کی ملاقات، یورپی یونین کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری بڑھانے کے عزم کا اعادہ
    Saqib Butt

    Related Posts

    افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت

    اکتوبر 5, 2026

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت

    اکتوبر 5, 2026

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت

    اکتوبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.