سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، آپریشنز میں فتنہ الہندوستان کے17دہشتگردوں کو ہلاک کردیاگیا، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دیسی ساختہ بم بھی برآمد ہوئے ہیں ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 24مئی کے ٹرین واقعہ کے بعد مستونگ، نوشکی، زہری،خضدار اور کیچ کے اضلاع میں کیے ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران فتنتہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 17 دہشتگردوں کو اپنے انجام تک پہنچادیا گیا ہے ۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں کی ہلاکت سے بلوچستان کے ان علاقوں میں دہشت گرد نیٹ ورکس کو بہت زیادہ نقصان ہوا ۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بڑی مقدار میں بارودی مواد اور آئی ای ڈیز برآمد کرلی گئی، یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے، ان علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں ۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ اداروں کی ملک گیر انسدادِ دہشت گردی مہم بھرپور انداز میں جاری رہے گی، ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا ۔

