Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
    • سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
    • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
    • 24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت
    • ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور
    • ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا
    • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وزیراعظم شہبازشریف اور یورپی یونین کی نمائندہ کایا کالاس کی ملاقات، یورپی یونین کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری بڑھانے کے عزم کا اعادہ
    اہم خبریں جون 2, 2026

    وزیراعظم شہبازشریف اور یورپی یونین کی نمائندہ کایا کالاس کی ملاقات، یورپی یونین کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری بڑھانے کے عزم کا اعادہ

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے یورپی یونین کی خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کی اعلیٰ نمائندہ اور یورپی کمیشن کی نائب صدر، محترمہ کایا کالاس نے آج وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

    وزیراعظم نے یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ کثیر جہتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

    وزیراعظم نے آج قبل ازیں منعقد ہونے والے یورپی یونین-پاکستان اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے آٹھویں دور پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تجارت و سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی، سلامتی، ہجرت، پائیدار ترقی اور رابطہ کاری سمیت اہم شعبوں میں یورپی یونین کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

    اس ضمن میں وزیراعظم نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان مضبوط تجارتی تعلقات کے فروغ میں جی ایس پی پلس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

    ملاقات کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔

    وزیراعظم نے خلیجی خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کی یورپی یونین کی جانب سے بھرپور حمایت پر یورپی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

    انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ان کوششوں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

    وزیراعظم نے خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے بین الاقوامی برادری، بشمول یورپی یونین، کی اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر خصوصی زور دیا۔

    وزیراعظم نے جنوبی ایشیا کی علاقائی صورتحال اور افغانستان سے متعلق پاکستان کا مؤقف بھی یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کے ساتھ شیئر کیا۔

    یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کایا کالاس نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک روابط کو مزید گہرا کرنے میں یورپی یونین کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

    اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر قانون، انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان، وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طارق فاطمی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسرمایہ کاری اور معاشی ترقی کے لیے شعبہ جاتی اصلاحات ناگزیر ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
    Next Article وزیرداخلہ محسن نقوی اور گورنر فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
    Saqib Butt

    Related Posts

    افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت

    اکتوبر 5, 2026

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت

    اکتوبر 5, 2026

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت

    اکتوبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.