Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, جون 3, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • سی پیک 2.0 اور اقتصادی تعاون کا فروغ، وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر کی ملاقات
    • سابق وزیراعلیٰ حیدر ہوتی کے قریبی ساتھی معصوم شاہ کی 4 جون کو پشاور پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس کا اعلان
    • خیبر ٹیلی ویژن نیٹ ورک کی 22ویں سالگرہ اور عید اسپیشل گرینڈ شو دنیا بھر میں نشر
    • وزیراعظم کی ریلوے میگا منصوبوں کی بروقت تکمیل اور فریٹ سروس میں سرمایہ کاری کی ہدایت
    • افغان طالبان رجیم: مرکزی قیادت اور بدخشاں کے مقامی کمانڈروں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے
    • خلیج میں جاری لڑائی: بحری راستوں میں رکاوٹیں، کراچی اور گوادر بندرگاہوں کی اہمیت مزید بڑھ گئی
    • خیبر پختونخوا میں حالیہ طوفان اور بارشوں کے دوران نقصانات کی رپورٹ جاری
    • بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات شامل کئے جا رہے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سی پیک 2.0 اور اقتصادی تعاون کا فروغ، وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر کی ملاقات
    اہم خبریں

    سی پیک 2.0 اور اقتصادی تعاون کا فروغ، وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر کی ملاقات

    جون 3, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

    ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، سی پیک 2.0، اقتصادی تعاون اور علاقائی صورتحال سمیت اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

    ملاقات میں وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر شاہ، معاونِ خصوصی سید طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ بھی شریک تھیں۔

    وزیراعظم نے چینی صدر شی جن پنگ اور چینی وزیراعظم لی چیانگ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اپنے حالیہ دورۂ چین کے دوران چینی قیادت کے ساتھ ہونے والی مفید اور نتیجہ خیز ملاقاتوں کا ذکر کیا۔

    انہوں نے پاکستان اور چین کے درمیان ہر موسم کی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور دورۂ چین کے دوران طے پانے والے فیصلوں پر فوری اور مؤثر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔

    وزیراعظم نے بالخصوص چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے، سی پیک 2.0، کے تحت زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، صنعتی ترقی، خصوصی اقتصادی زونز اور معدنیات و کان کنی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی اہمیت اجاگر کی۔

    انہوں نے ہانگژو میں منعقدہ بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس کے دوران پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشتوں پر بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے ثمرات جلد حاصل کیے جا سکیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دورۂ چین کو کامیاب بنانے میں چینی سفیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے متعلقہ اداروں اور حکام کو قیادت کے طے کردہ فیصلوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے باہمی تعاون مزید فروغ دینا ہوگا۔

    ملاقات میں قراقرم ہائی وے ری الائنمنٹ منصوبے پر پیش رفت، سکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور دفاعی تعاون کے فروغ کے علاوہ پاکستان کے لیے اقتصادی اور مالی معاونت سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ خطے کی بدلتی صورتحال اور اہم بین الاقوامی پیش رفت بھی زیرِ بحث آئی۔

    چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنی فولادی اور لازوال برادرانہ دوستی کو مزید مستحکم بنانے اور تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے لیے پُرعزم ہے۔

    جیانگ زائی ڈونگ نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی اور 23 تا 26 مئی 2026 کے کامیاب دورۂ چین پر مبارکباد پیش کی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسابق وزیراعلیٰ حیدر ہوتی کے قریبی ساتھی معصوم شاہ کی 4 جون کو پشاور پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس کا اعلان
    Saqib Butt

    Related Posts

    وزیراعظم کی ریلوے میگا منصوبوں کی بروقت تکمیل اور فریٹ سروس میں سرمایہ کاری کی ہدایت

    جون 3, 2026

    افغان طالبان رجیم: مرکزی قیادت اور بدخشاں کے مقامی کمانڈروں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے

    جون 3, 2026

    خلیج میں جاری لڑائی: بحری راستوں میں رکاوٹیں، کراچی اور گوادر بندرگاہوں کی اہمیت مزید بڑھ گئی

    جون 3, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    سی پیک 2.0 اور اقتصادی تعاون کا فروغ، وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر کی ملاقات

    جون 3, 2026

    سابق وزیراعلیٰ حیدر ہوتی کے قریبی ساتھی معصوم شاہ کی 4 جون کو پشاور پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس کا اعلان

    جون 3, 2026

    خیبر ٹیلی ویژن نیٹ ورک کی 22ویں سالگرہ اور عید اسپیشل گرینڈ شو دنیا بھر میں نشر

    جون 3, 2026

    وزیراعظم کی ریلوے میگا منصوبوں کی بروقت تکمیل اور فریٹ سروس میں سرمایہ کاری کی ہدایت

    جون 3, 2026

    افغان طالبان رجیم: مرکزی قیادت اور بدخشاں کے مقامی کمانڈروں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے

    جون 3, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.