Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, ستمبر 17, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، وفاقی حکومت نے کفایت شعاری مہم کا اعلان کردیا، اعلامیہ جاری
    • کرک پولیس مقابلہ، ظفران شہید کیس کا مرکزی نامزد اشتہاری ملزم ہلاک
    • تحریک انصاف لانگ مارچ کیلئے اسلام آباد نہیں پہنچے گی،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر غور
    • لاہور ہائیکورٹ نے محمد رضوان کی این سی سی آئی اے نوٹسز کیخلاف درخواست مسترد کردی
    • لندن میں پاکستان انویسٹمنٹ راؤنڈ ٹیبل: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا معاشی اصلاحات پر خطاب
    • ازبک میڈیا وفد کا وزارت خارجہ کا دورہ، پاک ازبک تعلقات پر بریفنگ
    • مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش، پاکستانی دفترِ خارجہ کی شدید مذمت
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » شفافیت اور مؤثر حکمرانی کی جانب اہم پیش رفت، پاور سیکٹر میں جدید ڈیٹا گورننس کونسل کا قیام
    Uncategorized جون 11, 2026

    شفافیت اور مؤثر حکمرانی کی جانب اہم پیش رفت، پاور سیکٹر میں جدید ڈیٹا گورننس کونسل کا قیام

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: وزیر توانائی اویس لغاری کی قیادت میں پبلک سیکٹر میں پہلی بار ڈیٹا گورننس کونسل قائم کر دی گئی ہے۔

    کونسل میں پاور سیکٹر کے تمام اداروں کی نمائندگی شامل ہے جبکہ اسے پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کی مشاورت سے تشکیل دیا گیا ہے۔

    ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق جنکوز، ڈسکوز، ٹرانسمشن کمپنیوں اور ریگولیٹری اداروں کا ڈیٹا اب ایک مربوط نظام کے تحت ہم آہنگ کر دیا گیا ہے.

    اس کے نتیجے میں پاکستان کے پاس ایک جدید، مربوط اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ پاور ڈیٹا ایکو سسٹم دستیاب ہوگا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سے قبل مختلف اداروں کے الگ الگ اعداد و شمار اور نظام موجود تھے، جبکہ کمزور کوالٹی کنٹرول اور ناکافی ڈیٹا سیکیورٹی کے باعث شعبے سے متعلق متضاد رپورٹس سامنے آتی تھیں۔ ڈیٹا میں ہم آہنگی نہ ہونے سے منصوبہ سازی اور فیصلہ سازی کے عمل بھی متاثر ہو رہے تھے۔

    بیان کے مطابق ڈیٹا گورننس کونسل کو عالمی معیار DAMA-DMBOK کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے۔

    کونسل کی نگرانی میں ایک مرکزی ڈیٹا ریپوزیٹری قائم کی جائے گی جو پورے شعبے کا ڈیٹا ایک واحد، مستند اور قابلِ تصدیق پلیٹ فارم پر یکجا کرے گی۔

    ترجمان نے کہا کہ کونسل کے قیام سے ادارے، منصوبہ ساز، ریگولیٹرز اور سرمایہ کار ایک ہی قابلِ اعتماد ڈیٹا کی بنیاد پر فیصلے کر سکیں گے۔

    اس کے ذریعے بجلی کی طلب کا درست تخمینہ، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اور خطرات کی بروقت نشاندہی ممکن ہوگی جبکہ وسائل کے دانشمندانہ استعمال کو بھی فروغ ملے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ڈیٹا کونسل کا قیام شفافیت، بین الاقوامی سرمایہ کاری اور مستقبل کی مضبوط بنیاد کی جانب ایک تاریخی پیش رفت ہے۔

    حکومتِ پاکستان ڈیٹا کو ایک اہم قومی اثاثہ تصور کرتی ہے اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو تصدیق شدہ ڈیٹا تک رسائی حاصل ہوگی، جس سے سرمایہ کاری سے متعلق فیصلوں کا عمل مزید تیز ہوگا۔

    DAMA DMBOK اویس لغاری بجلی کا نظام پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی پاور ڈویژن پاور سیکٹر اصلاحات پاور سیکٹر پاکستان توانائی شعبہ توانائی منصوبہ بندی ڈیٹا ریپوزیٹری ڈیٹا گورننس کونسل ڈیٹا مینجمنٹ ڈیجیٹل گورننس سرمایہ کاری پاکستان شفافیت
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleفتنہ الخوارج اور افغانستان کے درمیان روابط، مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی
    Next Article پانی کو سیاسی دباؤ یا ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں،دفترِ خارجہ
    Saqib Butt

    Related Posts

    ایس سی او سربراہ اجلاس 2027 کی تیاری، پاکستانی کوآرڈینیٹر کی رکن ممالک کے سفیروں سے ملاقات

    اگست 21, 2026

    کراچی کی بندرگاہوں کے لیے تاریخی ٹرانس شپمنٹ مراعاتی پیکیج، پاکستان کو علاقائی شپنگ حب بنانے کی نئی حکمت عملی

    اگست 5, 2026

    متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کیلئے ویزا اجرا بحال کر دیا، رجسٹرڈ ٹریول ایجنٹس کے ذریعے درخواستیں قبول

    اگست 4, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، وفاقی حکومت نے کفایت شعاری مہم کا اعلان کردیا، اعلامیہ جاری

    ستمبر 17, 2026

    کرک پولیس مقابلہ، ظفران شہید کیس کا مرکزی نامزد اشتہاری ملزم ہلاک

    ستمبر 17, 2026

    تحریک انصاف لانگ مارچ کیلئے اسلام آباد نہیں پہنچے گی،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی

    ستمبر 17, 2026

    فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر غور

    ستمبر 17, 2026

    لاہور ہائیکورٹ نے محمد رضوان کی این سی سی آئی اے نوٹسز کیخلاف درخواست مسترد کردی

    ستمبر 17, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.