پشاور: گزشتہ چوبیس گھنٹے میں تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح چار فٹ بلند ہو گئی۔
پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ ایکڑ فٹ بڑھ گیا جس کے بعد تربیلا ڈیم میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 8 لاکھ 44 ہزار ایکڑ فٹ ہو گیا۔
تربیلا میں ایک روز میں پانی کی آمد میں 19 ہزار کیوسک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 96 ہزار کیوسک تک پہنچ گئی ہے۔
چشمہ بیراج پر پانی کی آمد میں 10 ہزار کیوسک کا اضافہ ریکارڈ کی گیا ہے۔
اس اضافہ کے بعد چشمہ بیراج پر پانی کی آمد دو لاکھ لاکھ چار ہزار کیوسک ہو گئی۔
ہیڈ مرالہ چناب میں پانی کی آمد نو ہزار کیوسک بڑھ گئی، ہیڈ مرالہ چناب میں پانی کی آمد 53 ہزار ہزار کیوسک ہو گئی جبکہ نوشہرہ دریائے کابل میں پانی کی آمد میں برقرار ہے۔
نوشہرہ دریائے کابل میں پانی کی آمد بدستور 46 ہزار کیوسک ہے۔

