تہران میں اسرائیل کے حملے میں شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کا آغاز ہو گیا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت پاکستان کی اہم شخصیات نے آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کی اور ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا، وفاقی وزراء اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی اس موقع پر موجود تھے، پاکستانی وفد نے ایران کے حکام سے سپریم لیڈر کی وفات پر تعزیت کی، فیلڈ مارشل نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ایک اہم ملاقات بھی کی۔ شہید سپریم لیڈر کو 9 جولائی کو مشہد میں سپردِ خاک کیا جائے گا ۔
تہران: اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے ایران کے سپریم لیڈر کی میت کو تہران کے امام خمینی حسینیہ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں عوام اور دنیا کی اہم شخصیات ان کی آخری زیارت کر رہی ہیں، آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کی تقریبات 7 دن تک جاری رہیں گی، جبکہ انہیں 9 جولائی کو مشہد میں سپردِ خاک کیا جائے گا ۔
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان، سپیکر باقر قالیباف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے تعزیت کی اور شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی ۔
اس موقع پر وزیراعظم نے ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای، ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور دیگر حکام کے ساتھ قومی سانحے پر یکجہتی کا اظہار کیا اور شہید رہنما کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔
فیلڈ مارشل نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی اور شہید آیت اللہ خامنہ ای کی ایران کے لیے خدمات کو سراہا ۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران کے دورے کے دوران ایرانی وزیر دفاع اور دیگر اہم حکام سے بھی ملاقاتیں کیں اور شہید کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزرا محسن نقوی، عطا اللہ تارڑ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو زرداری بھی ایران میں موجود ہیں، سینیٹ کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی اور خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی بھی شہید ایرانی سپریم لیڈر کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے ۔

![شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات،وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سمیت پاکستانی وفد کی شرکت The Prime Minister, the Field Marshal, and the Pakistani delegation arrived at the Imam Khomeini Mosalla and paid tribute to the martyred [President] Khamenei.](https://akhbarekhyber.com.pk/wp-content/uploads/2026/07/وفد-.png)