Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, جولائی 13, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کی امیرِ قطر سے ملاقات، سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
    • ٹانک؛ پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، اے ایس آئی سمیت دو اہلکار شہید
    • سوراب: نامعلوم مسلح افراد کی مسافر بسوں پر فائرنگ، دو افراد زخمی
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے، عسکری و سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوں گی
    • پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ میں ڈیجیٹل اصلاحات، سرمایہ کاروں کے لیے نئی سہولتیں متعارف
    • فرنٹیئر کور بلوچستان: سینئر افسران کی زیارت میں شہید بہادر اہلکاروں کے لواحقین سے ملاقات
    • پاک فوج ، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ "آپریشن شعبان” جاری
    • قطر کے سابق امیر کے انتقال پر پاکستان کا پیر کو ایک روزہ سوگ کا اعلان، پرچم سرنگوں رہے گا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کی امیرِ قطر سے ملاقات، سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
    اہم خبریں

    وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کی امیرِ قطر سے ملاقات، سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

    جولائی 13, 2026Updated:جولائی 13, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    دوحہ: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے دوحہ میں ملاقات کی۔

    انہوں نےامیرِ قطر سے ان کے والد سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

    نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور اعلیٰ حکام بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف اور پاکستانی وفد نے حکومت اور عوم کی طرف سے قطر کی قیادت اور عوام سے تعزیت کی۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نےامیرِ قطر کے والد کی دوراندیش قیادت، مدبرانہ بصیرت اور قطر کی غیرمعمولی ترقی کے ساتھ ساتھ خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لئے ان کی گراں قدر خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

    وزیراعظم نے پاکستان کے لئے مرحوم کی گرمجوشی، شفقت اور دیرینہ محبت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے پاکستان کے متعدد یادگار دوروں کو بھی قدر و منزلت سے یاد کیا۔

    وزیراعظم نے گہرے صدمے کی گھڑی میں قطر کی قیادت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی غیرمتزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا۔

    انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور قطری شاہی خاندان اور قطر کی برادر عوامِ کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

    امیرِ قطر نے وزیراعظم محمد شہباز شریف، سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور پاکستانی وفد کا ذاتی طور پر دوحہ میں تعزیت کرنے پر شکریہ ادا کیا.

    امیرِ قطر نے اس جذبے کو دونوں برادر ممالک اور عوام کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کا مظہر قرار دیا۔

    اسحاق ڈار امیر قطر پاکستان خارجہ تعلقات پاکستان قطر تعلقات تعزیتی ملاقات دوحہ شہباز شریف شیخ تمیم بن حمد آل ثانی شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی عطاء اللہ تارڑ قطر قطر نیوز نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleٹانک؛ پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، اے ایس آئی سمیت دو اہلکار شہید
    Saqib Butt

    Related Posts

    ٹانک؛ پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، اے ایس آئی سمیت دو اہلکار شہید

    جولائی 13, 2026

    سوراب: نامعلوم مسلح افراد کی مسافر بسوں پر فائرنگ، دو افراد زخمی

    جولائی 13, 2026

    فیلڈ مارشل عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے، عسکری و سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوں گی

    جولائی 13, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کی امیرِ قطر سے ملاقات، سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

    جولائی 13, 2026

    ٹانک؛ پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، اے ایس آئی سمیت دو اہلکار شہید

    جولائی 13, 2026

    سوراب: نامعلوم مسلح افراد کی مسافر بسوں پر فائرنگ، دو افراد زخمی

    جولائی 13, 2026

    فیلڈ مارشل عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے، عسکری و سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوں گی

    جولائی 13, 2026

    پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ میں ڈیجیٹل اصلاحات، سرمایہ کاروں کے لیے نئی سہولتیں متعارف

    جولائی 13, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.