Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, ستمبر 22, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    • پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
    • آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی
    • وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے
    • بلوچستان میں سماعت سے محروم بچوں کے لیے پہلا ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر قائم
    • پشاور میں قبر کھود کر بچوں کی لاشوں کی بے حرمتی کرنے والا درندہ صفت افغانی گرفتار
    • جماعت اسلامی نے وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سوات: کبل پولیس سٹیشن کے قریب خودکش حملہ، 14 افراد شہید، 20 زخمی
    اہم خبریں اگست 2, 2026

    سوات: کبل پولیس سٹیشن کے قریب خودکش حملہ، 14 افراد شہید، 20 زخمی

    Facebook Twitter Email
    Swat: Suicide attack near Kabal police station; 14 killed, 20 injured
    پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے کمپاؤنڈ کے اندر داخل ہونے سے روک دیا، جس پر اس نے مرکزی گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، آر پی او
    Share
    Facebook Twitter Email

    ضلع سوات کی تحصیل کبل پولیس سٹیشن کے مرکزی گیٹ پر ہونے والے خودکش حملے میں 14 افراد شہید ہوگئے، جن میں 5 پولیس اہلکار اور 9 عام شہری شامل ہیں، جبکہ 20 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

    سوات( عدنان باچا) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ کے مطابق حملہ آور پولیس کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے کمپاؤنڈ کے اندر داخل ہونے سے روک دیا، جس پر اس نے مرکزی گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔

    پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے 20 افراد میں 14 پولیس اہلکار اور 6 عام شہری شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔

    آر پی او ملاکنڈ کا کہنا ہے کہ پولیس کمپاؤنڈ میں کبل پولیس سٹیشن، پولیس لائن کبل، سہولت مرکز اور دیگر اہم سرکاری دفاتر قائم ہیں، اگر خودکش حملہ آور کمپاؤنڈ کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہو جاتا تو جانی نقصان کہیں زیادہ ہو سکتا تھا ۔

    واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ دھماکے کی مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار کا سر بھی مل چکا ہے جبکہ واقعے کی باریک بینی سے تفتیش کی جا رہی ہے، مقامی ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکہ کے وقت کبل چوک میں امن کےلئے احتجاجی مظاہرہ بھی جاری تھا ۔

    سوات کبل دھماکہ کے بعد سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔تمام ڈاکٹرز، نرسنگ سٹاف اور پیرامیڈیکس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا، زخمیوں کو بروقت اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔

    یڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد سلیم خان اور دیگر افسران صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں، سیدو ہسپتال انتظامیہ کی شہریوں سے خون عطیہ کرنے کی اپیل کی ہے، ایمرجنسی کے دوران غیر ضروری رش سے گریز کیا جائے، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق صورتحال کی مسلسل نگرانی جاری ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleانتخابات کا دوسرا مرحلہ، مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ کا وقت ختم ، ووٹوں کی گنتی جاری
    Next Article خیبر پختونخوا میں ڈینگی کیسز 250 تک پہنچ گئے، پشاور ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع رہا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026

    آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی

    ستمبر 22, 2026

    وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے

    ستمبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.