Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اگست 3, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • دوسرا ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 344 رنز بنا کر آؤٹ
    • آزاد کشمیر الیکشن کے دوسرے مرحلے میں بھی مسلم لیگ ن نے ميدان مارليا
    • کبل خودکش حملے میں شہداء کی تعداد 17 ہوگئی، وزیراعلیٰ اور آئی جی پولیس کا دورہ، جے آئی ٹی تشکیل دینے کا اعلان
    • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 2,700 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا
    • 52 برس بعد خاندان میں بیٹی کی پیدائش، خوشی کے آنسو چھلک پڑے
    • خیبر پختونخوا میں ڈینگی کیسز 250 تک پہنچ گئے، پشاور ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع رہا
    • سوات: کبل پولیس سٹیشن کے قریب خودکش حملہ، 14 افراد شہید، 20 زخمی
    • انتخابات کا دوسرا مرحلہ، مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ کا وقت ختم ، ووٹوں کی گنتی جاری
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » آزاد کشمیر الیکشن کے دوسرے مرحلے میں بھی مسلم لیگ ن نے ميدان مارليا
    آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر الیکشن کے دوسرے مرحلے میں بھی مسلم لیگ ن نے ميدان مارليا

    اگست 3, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    PML-N also won the second phase of Azad Kashmir elections
    مہاجرین کی 12 نشستوں میں سے مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کی تمام 10 نشستوں پر کامیابی سمیٹی ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں بھی مسلم لیگ ن نے ميدان مارليا، 20 میں سے 19 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آ گئے، جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) 14، جبکہ پیپلزپارٹی 5 حلقوں میں کامیاب ہوئی، مہاجرین کی 12 نشستوں میں سے مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کی تمام 10 نشستوں پر کامیابی سمیٹی ۔

    آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، مظفر آباد ڈویژن کے 8 حلقوں اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی ۔

    اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایل اے 25 نیلم ویلی 1 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے شاہ غلام قادر 18925 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی کے میاں عبدالوحید 13596 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

    ایل اے 26 نیلم ٹو کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار میاں عبدالوحید 17466 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن کے شاہ غلام قادر 15494 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

    ایل اے 29 کے نتائج بھی سامنے آگئے ، پیپلزپارٹی کے سردار مختار احمد خان 19792 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں، مسلم لیگ ن کے سید افتخار علی گیلانی 16413 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

    ایل اے 30 مظفرآباد 4 کےغیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مصطفیٰ بشیر عباسی 18082 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی کے مبشر منیر اعوان 11464 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

    ایل اے 31 مظفرآباد 5 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار ثاقب مجید راجہ 32 ہزار 511 ووٹ لے کر کامیاب، جبکہ پیپلزپارٹی کے چودھری لطیف اکبر 23 ہزار 957 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

    ایل اے 32 مظفرآباد 6 کے تمام 163 پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا، اس حلقے سے بھی مسلم لیگ ن کے راجہ محمد فاروق حیدر 21156 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی کے صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر 19010 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

    ایل اے 33 مظفرآباد 7 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے دیوان علی خان قمر چغتائی 25469 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، پاکستان مسلم لیگ ن کے میاں محمد رشید 21175 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

    ایل اے 34 جموں 1 کے تمام 131 پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری اور غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا ، جس میں مسلم لیگ (ن) کے ناصر حسین ڈار 5682 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار راجہ ریاض احمد 2124 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

    ایل اے 35 جموں 2 کے غیر حتمی نتیجے کے تحت (ن) لیگ کے چودھری محمد اسماعیل 24318 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار سردار محمد غیاث 5965 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

    ایل اے 36 جموں 3 کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد احسن رضا 27218 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے احسن اسماعیل 12980 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

    ایل اے 37 جموں 4 کے غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی مریم جاوید 28547 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جبکہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے عثمان علیم 22937 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔

    ایل اے 38 جموں 5 کے تمام 115 پولنگ سٹیشن کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق (ن) لیگ کے ذیشان علی 13132 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں، جبکہ پاکستان مسلم لیگ کے محمد اکبر چودھری 8615 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں ۔

    ایل اے 39 جموں 6 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے راجہ محمد صدیق 10981 ووٹ لے کر پہلے اور پیپلزپارٹی کے چودھری فخر زمان 5081 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔

    ایل اے 40 کشمیر ویلی 1 کے تمام 47 پولنگ سٹیشن کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا جس کےتحت  پیپلزپارٹی کے عامر عبدالغفار 2914 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محمد نعیم خان کو 325 ووٹ ملے اور وہ دوسرے نمبر پر رہے ۔

    ایل اے 41 کشمیر ویلی 2 کے  غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد عامر شاہ 1804 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار صباء دیوان 1523 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں ۔

    ایل اے 42 کشمیر ویلی 3 کے تمام 43 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سید شوکت علی شاہ 1524 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد عاصم شریف 477 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

    ایل اے 43 کشمیر ویلی 4 کےغیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد یاسین لون 1276 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جاوید بٹ 663 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

    ایل اے 44 کشمیر ویلی 5 کے تمام 27 پولنگ سٹیشن کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد احمد رضا قادری 2308 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کی مہر النساء 740 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں ۔

    ایل اے 45 کشمیر ویلی 6 کے تمام 41 پولنگ سٹیشن کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالماجد خان 3448 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے خواجہ محمد دلاور 823 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکبل خودکش حملے میں شہداء کی تعداد 17 ہوگئی، وزیراعلیٰ اور آئی جی پولیس کا دورہ، جے آئی ٹی تشکیل دینے کا اعلان
    Next Article دوسرا ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 344 رنز بنا کر آؤٹ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 2,700 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا

    اگست 3, 2026

    انتخابات کا دوسرا مرحلہ، مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ کا وقت ختم ، ووٹوں کی گنتی جاری

    اگست 2, 2026

    ملک بھر میں حالیہ بارشوں سے اب تک 126 افراد جاں بحق، 404 زخمی ہوئے، رپورٹ جاری

    اگست 2, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    دوسرا ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 344 رنز بنا کر آؤٹ

    اگست 3, 2026

    آزاد کشمیر الیکشن کے دوسرے مرحلے میں بھی مسلم لیگ ن نے ميدان مارليا

    اگست 3, 2026

    کبل خودکش حملے میں شہداء کی تعداد 17 ہوگئی، وزیراعلیٰ اور آئی جی پولیس کا دورہ، جے آئی ٹی تشکیل دینے کا اعلان

    اگست 3, 2026

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 2,700 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا

    اگست 3, 2026

    52 برس بعد خاندان میں بیٹی کی پیدائش، خوشی کے آنسو چھلک پڑے

    اگست 3, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.