امریکہ اور ایران کے درمیان مستقل جنگ بندی اور خطے میں دیرپا امن کے قیام کیلئے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں، اس حوالے سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کل ایران کا اہم دورہ کریں گے، فیلڈ مارشل کے دورہ ایران کی تصدیق ایرانی وزارت خارجہ نے کردی ہے ۔
تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کو تہران کا دورہ کریں گے، فیلڈ مارشل اپنے ایرانی دورے کے دوران ایرانی حکام سے اہم ملاقاتیں ہوں گی ۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نےکہا فیلڈمارشل عاصم منیر کے دورے کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے ۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کا تسلسل ہے،دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔

