Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اگست 27, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • سی ٹی ڈی پشاور ریجن کی قبرستان مہر گل کلے، میراکچوڑی میں کامیاب کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک
    • کویت کے وزیرِ دفاع کی راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات
    • پاکستان کی مسلح افواج کویتی فوج کی تربیت و سرحدی دفاع میں معاونت کیلئے معاہدے پر دستخط
    • خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ، 11 دہشتگرد ہلاک
    • پاکستان افغانستان کے ساتھ ادارہ جاتی بات چیت کیلئے تیار، دہشتگردی کے خلاف عملی اقدامات کے ثبوت ضروری ہے، دفتر خارجہ
    • سانحہ پمز کیسے رونما ہوا؟ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی
    • پمز سانحے کے اصل حقائق
    • ملک بھر میں آج عید میلاد النبیﷺ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سی ٹی ڈی پشاور ریجن کی قبرستان مہر گل کلے، میراکچوڑی میں کامیاب کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک
    اہم خبریں اگست 27, 2026

    سی ٹی ڈی پشاور ریجن کی قبرستان مہر گل کلے، میراکچوڑی میں کامیاب کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

    Facebook Twitter Email
    CTD Peshawar Region conducts a successful operation in the Mehr Gul Kalay/Mira Kachori graveyard; 4 terrorists killed
    - ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 3 کلاشنکوفیں، ایک پستول، ایک ہینڈ گرینیڈ، 7 میگزین اور متعدد کارتوس برآمد، سی ٹی ڈی اعلامیہ
    Share
    Facebook Twitter Email

    کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کو مصدقہ اطلاعات موصول ہوئیں کہ فتنہ الخوارج جمروز گروپ کی قیادت میں سیکیورٹی فورسز کو ٹارگٹ کرنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی غرض سے منصوبہ بندی کرنے والے دہشت گرد میراکچوڑی کے مقام پر موجود ہیں ۔

    مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر سی ٹی ڈی پشاور ریجن کی ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر حکمتِ عملی کے ساتھ مذکورہ مقام، قبرستان مہر گل کلے، میراکچوڑی، پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن  شروع کیا ۔

    کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کے جوانوں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جو تقریباً 20 سے 25 منٹ تک جاری رہی، فائرنگ تھم جانے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک پائے گئے جبکہ دیگر دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

    سی ٹی ڈی کے جوانوں نے انتہائی پیشہ ورانہ حکمتِ عملی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کارروائی انجام دی، جس کے باعث تمام اہلکار محفوظ رہے ۔

    سرچ آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 3 کلاشنکوفیں، ایک پستول، ایک ہینڈ گرینیڈ، 7 میگزین اور متعدد کارتوس برآمد ہوئے، جنہیں مزید تفتیش اور فرانزک تجزیے کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے ۔

    مزید برآں، ایک ہلاک دہشت گرد کی جیب سے افغان مہاجر کارڈ برآمد ہوا، جس سے مذکورہ دہشت گرد کی شناخت سید ولی ولد عبدالغنی، سکنہ ننگرہار، افغانستان کے نام سے ہوئی ۔

    قبل ازیں انٹیلیجنس ایجنسیز کی جانب سے تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا تھا، کہ افغانستان سے ضلع خیبر کے راستے دہشت گردی کی غرض سے 3 خودکش حملہ آور پاکستان میں داخل ہو گئے ہیں، لہٰذا دستیاب شواہد کی روشنی میں سید ولی ولد عبدالغنی مذکورہ 3 خودکش حملہ آوروں میں سے ایک ہو سکتا ہے۔ تاہم، اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

    ہلاک دہشت گردوں کی ٹیرارسٹ پروفائلنگ کا عمل جاری ہے، جبکہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں تعاقب اور سرچ آپریشن جاری ہے ۔

    آئی جی  خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی پشاور ریجن کے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، ہمت اور بہادری کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکویت کے وزیرِ دفاع کی راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    کویت کے وزیرِ دفاع کی راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات

    اگست 27, 2026

    پاکستان کی مسلح افواج کویتی فوج کی تربیت و سرحدی دفاع میں معاونت کیلئے معاہدے پر دستخط

    اگست 27, 2026

    خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ، 11 دہشتگرد ہلاک

    اگست 27, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    سی ٹی ڈی پشاور ریجن کی قبرستان مہر گل کلے، میراکچوڑی میں کامیاب کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

    اگست 27, 2026

    کویت کے وزیرِ دفاع کی راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات

    اگست 27, 2026

    پاکستان کی مسلح افواج کویتی فوج کی تربیت و سرحدی دفاع میں معاونت کیلئے معاہدے پر دستخط

    اگست 27, 2026

    خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ، 11 دہشتگرد ہلاک

    اگست 27, 2026

    پاکستان افغانستان کے ساتھ ادارہ جاتی بات چیت کیلئے تیار، دہشتگردی کے خلاف عملی اقدامات کے ثبوت ضروری ہے، دفتر خارجہ

    اگست 27, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.