Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, اگست 29, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پمز سانحے کی تحقیقاتی رپورٹ پر وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو فوری معطل کرکے فوجداری کارروائی کی ہدایت
    • ایکسپو سینٹر میں ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن سمٹ 2026: صاف ماحول، صحت اور تعلیم بہتر معاشرے کے لیے ضروری ہیں: مصدق ملک
    • خیبرپختونخوا میں رواں سال ڈینگی کے 478 کیسز کی تصدیق، پشاور سب سے زیادہ متاثر
    • بلوچستان میں کم عمر بچیوں کو مبینہ خودکش حملوں کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ ناکام
    • فیلڈ مارشل سيد عاصم منیر کا دفاعی صنعتی کمپلیکس واہ کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ
    • سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سعودی وزیر ماحولیات کی اہم ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
    • جنوبی وزیرستان کے بازار میں دھماکہ، امن کمیٹی کا رکن جاں بحق، 8 افراد زخمی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پمز سانحے کی تحقیقاتی رپورٹ پر وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو فوری معطل کرکے فوجداری کارروائی کی ہدایت
    اہم خبریں اگست 29, 2026

    پمز سانحے کی تحقیقاتی رپورٹ پر وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو فوری معطل کرکے فوجداری کارروائی کی ہدایت

    Facebook Twitter Email
    Prime Minister’s major decision regarding the PIMS incident inquiry report: Immediate suspension of eight individuals—including the hospital's Executive Director—and directives for criminal proceedings.
    وزیراعظم نے سیکیورٹی پر مامور کمپنی اور اس کے عہدیداران کے خلاف بھی کارروائی کی بھی منظوری دے دی، اعلامیہ
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیراعظم شہباز شریف نے پمز آتشزدگی کے واقعے پر قائم انکوائری کمیٹی کی نشاندہی کے بعد ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سمیت 8 عہدیداروں کو فوری طور پر معطل کرنے کی مںطوری دیکر ان کے خلاف فوجداری کارروائی کی ہدایت کردی ہے ۔

    اسلام آباد: پرائم منسٹرز آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پمز آتشزدگی واقعے پر اعلی سطح کا اجلاس ہوا جہاں وزیراعظم کو تحقیقاتی کمیٹی کی عبوری رپورٹ پیش کی گئی ۔

    وزیر اعظم نے کمیٹی کی جانب سے نشاندہی پر 8 لوگوں کو فوری طور پر معطل کرکے ان کے خلاف فوری کاروائی کرنے کی منظوری دے دی، مذکورہ ذمہ داران کے خلاف نہ صرف محکمہ جاتی کارروائی بلکہ فوجداری (کریمینل کوڈ) قوانین کے تحت کاروائی کرنے کی خصوصی ہدایت کی گئی ہے ۔

    وزیراعظم کے حکم پر معطل کیے جانے کے لیے منظور کی گئی فہرست میں پمز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عمران سکندر، جوائنٹ ایگزیکٹیو ڈائیریکٹرز ڈاکٹر مطاہر شاہ اور چوہدری ڈاکٹر اویس علی شاہ، نیونیٹل ڈپارٹمنٹ کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ ریاض، سینئیر رجسٹرار ڈاکٹر نغم، ڈاکٹر نوشیلہ امجد، اسسٹنٹ ڈائیریکٹر سیکیورٹی پمز محمد عثمان، سی ڈی اے کے ایمرجنسی سروس کے ڈی جی ڈاکٹر عبدالرحمن شامل ہیں ۔

    وزیراعظم نے بلاامتیاز فوجداری کارروائی کی ہدایت کی اور وزیراعظم نے سیکیورٹی پر مامور کمپنی اور اس کے عہدیداران کے خلاف بھی کارروائی کی بھی منظوری دے دی ہے ۔

    وزیراعظم نے اپنی جان کی پراہ کیے بغیر بچے کو بچانے والی نرس کے لیے ستارہ خدمت دینے کی منظوری بھی دی ہے اور وارڈ میں موجود ایک نرس اور خاتون گارڈ کو او ایس ڈی بنا کر مزید تحقیقات کی ہدایت کردی ہے ۔

    سی ای او- این آئی ایچ ڈاکر محمد سلمان کو پمز کا ایکٹنگ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر تعینات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور وزیرِ اعظم کی جانب سے جن لوگوں کو عہدوں سے ہٹایا گیا ہے ان کی جگہ نئے لوگوں کی فوری اور ایک ساتھ تعیناتی کی ہدایت کی گئی ہے ۔

    وزیراعظم کی تحقیقاتی کمیٹی کی عبوری رپورٹ کو فوری طور پر پبلک کرنے کی ہدایت کر دی ہے اور رپورٹ وزارت قومی صحت کی ویپ سائٹ پر آویزاں کر دی جائے گی ۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مجرمانہ غفلت کے مرتکب لوگ کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اس واقعے کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، معصوم بچوں کی موت ایک ایسا اندوہ ناک واقعہ ہے جس پر پوری قوم غمگین ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ بچوں کے والدین کے ساتھ مجھ سمیت پوری قوم کی ہمدردیاں ہیں، واقعے کے ذمہ داران کو مثالی سزا دلوائی جائے گی تاکہ دوبارہ کسی کی مجرمانہ عفلت سے کسی ماں سے اس کا لخت جگر جدا نہ ہوا ۔

    بچےکو بچانے والی نرس کیلئے ایک کروڑ روپے انعام اور ستارہ خدمت دینےکی منظوری: ۔

     پمز واقعے میں بچےکو بچانے والی نرس  رضیہ نورین کے لیے ستارہ خدمت دینےکی منظوری دی گئی ہے، اعلامیےکے مطابق جان کی پروا کیے بغیر بچےکو بچانے پر نرس رضیہ نورین کو ایک کروڑ روپے کے انعام کی بھی منظوری دی گئی ہے ۔ وزیراعظم نے نرس رضیہ نورین کو کمال ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ نرس رضیہ نورین نے کمال ذمہ داری اور بہادری کا بہترین ثبوت دیا، اپنی جان خطرے میں ڈال کر بچےکی جان بچانے پر مجھ سمیت پوری قوم کو نرس رضیہ نورین پر فخر ہے، ایسے فرض شناس لوگوں کی جس قدر ستائش کی جائےکم ہے ۔

    اعلامیےکے مطابق  وزیر اعظم نے ڈاکٹر محمد سلمان کو پمز کا قائم مقام ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کرنےکی ہدایت کی ہے،وزیر اعظم نے ہٹائے گئے افراد کی جگہ نئے افراد کی فوری اور ایک ساتھ تعیناتی کی ہدایت بھی کی ہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleایکسپو سینٹر میں ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن سمٹ 2026: صاف ماحول، صحت اور تعلیم بہتر معاشرے کے لیے ضروری ہیں: مصدق ملک
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ایکسپو سینٹر میں ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن سمٹ 2026: صاف ماحول، صحت اور تعلیم بہتر معاشرے کے لیے ضروری ہیں: مصدق ملک

    اگست 29, 2026

    خیبرپختونخوا میں رواں سال ڈینگی کے 478 کیسز کی تصدیق، پشاور سب سے زیادہ متاثر

    اگست 29, 2026

    بلوچستان میں کم عمر بچیوں کو مبینہ خودکش حملوں کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ ناکام

    اگست 29, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پمز سانحے کی تحقیقاتی رپورٹ پر وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو فوری معطل کرکے فوجداری کارروائی کی ہدایت

    اگست 29, 2026

    ایکسپو سینٹر میں ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن سمٹ 2026: صاف ماحول، صحت اور تعلیم بہتر معاشرے کے لیے ضروری ہیں: مصدق ملک

    اگست 29, 2026

    خیبرپختونخوا میں رواں سال ڈینگی کے 478 کیسز کی تصدیق، پشاور سب سے زیادہ متاثر

    اگست 29, 2026

    بلوچستان میں کم عمر بچیوں کو مبینہ خودکش حملوں کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ ناکام

    اگست 29, 2026

    فیلڈ مارشل سيد عاصم منیر کا دفاعی صنعتی کمپلیکس واہ کا دورہ، مقامی سطح پر تیار ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ

    اگست 29, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.