پشاور میں تھانہ متنی پر دہشتگردوں کا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا گیا، سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق پولیس نے ڈرون سے بارودی مواد پھینکنے کی فوٹیج حاصل کر لی ۔
پشاور: سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید کا کہنا ہے کہ تھانہ متنی پر دہشتگردوں کا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا گیا، پولیس نے ڈرون سے بارودی مواد پھینکنے کی فوٹیج حاصل کر لی ۔
سی سی پی او پشاور نے بتایا کہ بروقت حفاظتی اقدامات کے باعث ڈرون حملے کی کوشش ناکام ہوئی،حفاظتی جالی نصب ہونے سے بارودی مواد احاطے میں نہیں گر سکا ۔
ڈاکٹر میاں سعید کا مزید کہنا تھا کہ ڈرون حملے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، نواحی تھانوں کو خصوصی حفاظتی جال سے محفوظ بنانے کا اقدام کیا گیا ہے ۔

