فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے پاکستان کے سب سے بڑے امتحان سی ایس ایس 2026 کے تحریری امتحان کا نتیجہ جاری کردیا، جس میں کامیابی کا تناسب صرف 2.74 فیصد رہا ۔
اسلام آباد: ایف پی ایس سی کی جانب سے جاری 2026 کے امتحانات کے نتائج کے مطابق سی ایس ایس 2026 کے تحریری امتحان میں مجموعی طور پر 476 امیدوار کامیاب قرار پائے، جن میں 239 مرد اور 237 خواتین شامل ہیں ۔
فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سال 2026 میں سی ایس ایس کے تحریری امتحان میں مجموعی طور پر 17 ہزار 351 امیدواروں نے شرکت کی ۔
ایف پی ایس سی کے مطابق کامیاب امیدواروں کے میڈیکل، سائیکولوجیکل ٹیسٹ اور وائیوا وائس کا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا ۔

