بشکیک میں وزیراعظم شہباز شریف کا شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا پانی ہمارے خطے کی زندگی اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کی ضمانت ہے.
پانی کو سیاسی مقاصد یا دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابل قبول ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا عالمی امن و استحکام کے لیے ایس سی او ایک اہم پلیٹ فارم ہے.
ایس سی او کے 25 سال مکمل ہونا اہم سنگ میل ہے، پاکستان ایس سی او کا فعال اور ذمہ دار رکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی منظرنامہ بڑھتی جغرافیائی کشیدگی سے دوچار ہے.
ایس سی او مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے اجتماعی عزم کی علامت ہے.
پاکستان تنازعات کے پرامن حل اور بین الاقوامی قانون پر یقین رکھتا ہے۔

