اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کل (منگل کو) پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔
دورے کے دوران وہ اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
ان شخصیات میں صدر مملکت، وزیراعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز سمیت دیگر شامل ہیں۔
انتونیو گوتریس بھارت و پاکستان میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کریں گے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی بریفنگ میں بھی شرکت کریں گے۔
یو این سیکریٹری جنرل کا دورہ پاکستان کے اقوام متحدہ کے ساتھ دیرینہ تعاون کے اعادے اور علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کا اہم موقع فراہم کرے گا۔
عالمی امن و ترقی کے لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی قیادت اور اہم خدمات کا اعتراف کیا جائے گا۔
سیکریٹری جنرل کا دورہ اقوام متحدہ کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا عکاس ہے۔

