اسلام آباد میں تاجکستان کی آزادی کی 35 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں تاجکستان اور پاکستان کے درمیان دیرینہ دوستی اور تعاون کو اجاگر کیا گیا، تقریب میں خیبر ڈیجیٹل کے سی ای او اور خیبر نیٹ ورک کے ایگزیکٹيو ڈائریکٹر کیوان حامد راجہ نے بھی شرکت کی ۔
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، پاکستان میں تاجکستان کے سفیر یوسف شریف زادہ نے تقریب کی میزبانی کی اور مہمانوں کا خیرمقدم کیا ۔
تقریب میں وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس خان اور سینیٹر طلحہ محمود شامل تھے، خیبر ڈیجیٹل کے سی ای او اور خیبر نیٹ ورک کے ایگزیکٹيو ڈائریکٹر کیوان حامد راجہ نے بھی شرکت کی ۔
تقریب میں سفارت کاروں، سرکاری حکام اور سول سوسائٹی کے ارکان نے شرکت کی، جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط سفارتی اور عوامی روابط کی عکاس تھی ۔
تقریب میں مہمانِ خصوصی، سفیر اور دیگر نمایاں شرکاء نے تاجکستان کی آزادی کے 35 سال مکمل ہونے کی خوشی میں مشترکہ طور پر ایک یادگار کیک کاٹا ۔
تقریب سے خطاب کرنے والوں نے پاک تاجک تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مشترکہ تاریخ، ثقافت اور باہمی مفادات پر مبنی قرار دیا، انہوں نے تجارت، سیاحت، توانائی اور علاقائی رابطوں کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ۔
تقریب کا اختتام تاجکستان اور اس کے عوام کی مسلسل خوشحالی و ترقی اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی دعاؤں کے ساتھ ہوا ۔

