کوئٹہ: بلوچستان میں صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے پہلی ڈیجیٹل سٹیل ملز نے کام شروع کر دیا ہے۔
کوئٹہ کے ایسٹرن بائی پاس انڈسٹریل زون میں تقریباً 300 اشیاء تیار کرنے والی مختلف صنعتیں قائم ہیں۔
صنعتی زون میں قائم سٹیل ملز میں خودکار نظام کے تحت یومیہ 500 ٹن سریا تیار کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
کوئٹہ کی جدید ڈیجیٹل سٹیل ملز میں عالمی معیار کے مطابق 60 گریڈ کا سریا تیار کیا جا رہا ہے۔
سٹیل ملز کے سی ای او امین اللہ نے کہا کہ بلوچستان میں بڑھتی تعمیراتی سرگرمیوں کے سبب یہاں سٹیل ملز کی موجودگی بہت فائدہ مند ہے۔
جدید سٹیل یونٹ کے قیام سے بلوچستان خصوصاً کوئٹہ کے بے روزگار نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے۔

