Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 22, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبر پختونخوا میں تعلیم ،صحت، امن سمیت عوامی فلاح کے تمام امور نظر انداز کئےگئے، وزیر اعظم شہبازشریف
    • پاکستان، قطر، ترکیہ اور انڈونیشیا کے درمیان دوحہ میں” بدر” مفاہمتی یادداشت پر دستخط
    • واشنگٹن ڈی سی: پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد
    • خیبرپختونخوا میں گونر کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او کے تحت گرفتاری اور نظر بندی کے اختیارات تفویض
    • بلوچستان کی پہلی ڈیجیٹل سٹیل ملز فعال، یومیہ 500 ٹن سریا تیار کرنے کی صلاحیت
    • پاکستان کا پہلا خلاباز چین سے خلائی سفر کے لیے تیار
    • فارما ایشیا 2026ء کراچی: دوسرے روز بھی ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی بھرپور شرکت
    • چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی جانب سے تمام محکموں کو خریداری کے عمل کا جائزہ لینے اور اصلاحات کی ہدایت
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » واشنگٹن ڈی سی: پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد
    امریکا اکتوبر 22, 2026

    واشنگٹن ڈی سی: پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    واشنگٹن: سفارت خانہ پاکستان واشنگٹن ڈی سی میں پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد کیا گیا.

    تقریب میں پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں، امریکی تکنیکی ماہرین، سرمایہ کاروں اور کاروباری شراکت داروں نے بھرپور شرکت کی۔

    سلیکان ویلی اور ڈیلاس کے بعد واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ کا اہتمام سفارت خانہ پاکستان، پاکستانی قونصل خانوں اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے اشتراک سے کیا گیا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاک-امریکہ دوطرفہ تعلقات کو انسداد دہشت گردی سے آگے بڑھ کر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب نئی سمت دینے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے بعد آئی ٹی کے شعبے میں دونوں ممالک کا تعاون مثالی اور نتیجہ خیز ثابت ہوگا۔

    سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ تیزی سے بدلتے عالمی منظرنامے میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے مقام کو امریکی مارکیٹ میں ایک مؤثر تجارتی شراکت دار کے طور پر متعارف کرانا ضروری ہے۔

    گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان نے دفاع اور سفارت کاری میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے، اب معیشت کو مضبوط بنانے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ کے موجودہ بحران میں کلیدی سیاسی کردار ادا کیا اور اب معاشی میدان میں بھی اپنی اہمیت ثابت کرے گا۔

    پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کا مقصد پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کو امریکی منڈی میں نئے تجارتی روابط استوار کرنے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

    سفیر پاکستان کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، مسابقتی کاروباری ماڈلز اور تعمیری تکنیکی ماحول اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

    عالمی ڈیجیٹل معیشت میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لیے پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کو امریکی ماہرین کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہیے۔

    اس موقع پر پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فیصل جیڈی نے پاکستانی ٹیک کمپنیوں کی عالمی کارکردگی اور مشترکہ سرمایہ کاری کے امکانات پر روشنی ڈالی۔

    ٹریڈ منسٹر حنیف چنا نے جدید ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو کی۔

    تقریب میں 16 معروف پاکستانی آئی ٹی فرموں، جن میں اگنائیٹ، اوپن، سسٹمز لمیٹڈ، 10 پرلز، ٹی ایم سی اور ٹیکلوجکس شامل ہیں، نے شرکت کی اور اپنے آپریشنز سے متعلق آگاہ کیا۔

    اس موقع پر ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جس میں پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی خدمات کو اجاگر کیا گیا۔

    آئی ٹی سرمایہ کاری امریکی ٹیکنالوجی مارکیٹ پاک امریکہ تعلقات پاک امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ پاکستانی آئی ٹی کمپنیاں ڈیجیٹل معیشت رضوان سعید شیخ سفارت خانہ پاکستان فیصل جیڈی مصنوعی ذہانت واشنگٹن ڈی سی
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبرپختونخوا میں گونر کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او کے تحت گرفتاری اور نظر بندی کے اختیارات تفویض
    Next Article پاکستان، قطر، ترکیہ اور انڈونیشیا کے درمیان دوحہ میں” بدر” مفاہمتی یادداشت پر دستخط
    Saqib Butt

    Related Posts

    خیبر پختونخوا میں تعلیم ،صحت، امن سمیت عوامی فلاح کے تمام امور نظر انداز کئےگئے، وزیر اعظم شہبازشریف

    اکتوبر 22, 2026

    پاکستان، قطر، ترکیہ اور انڈونیشیا کے درمیان دوحہ میں” بدر” مفاہمتی یادداشت پر دستخط

    اکتوبر 22, 2026

    خیبرپختونخوا میں گونر کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او کے تحت گرفتاری اور نظر بندی کے اختیارات تفویض

    اکتوبر 22, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبر پختونخوا میں تعلیم ،صحت، امن سمیت عوامی فلاح کے تمام امور نظر انداز کئےگئے، وزیر اعظم شہبازشریف

    اکتوبر 22, 2026

    پاکستان، قطر، ترکیہ اور انڈونیشیا کے درمیان دوحہ میں” بدر” مفاہمتی یادداشت پر دستخط

    اکتوبر 22, 2026

    واشنگٹن ڈی سی: پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد

    اکتوبر 22, 2026

    خیبرپختونخوا میں گونر کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او کے تحت گرفتاری اور نظر بندی کے اختیارات تفویض

    اکتوبر 22, 2026

    بلوچستان کی پہلی ڈیجیٹل سٹیل ملز فعال، یومیہ 500 ٹن سریا تیار کرنے کی صلاحیت

    اکتوبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.