Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, اکتوبر 25, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • شاداب خان کی طوفانی اننگز! پاکستان نے انگلینڈ کو ہرا کر سہ ملکی سیریز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
    • پشاور میں ڈرون طیارہ گر گیا، جانی و مالی نقصان نہیں ہوا
    • گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ پرویز خٹک سے ملاقات
    • وزیراعظم نے ملک بھر کے سکول و مدارس کے 5 لاکھ ہونہار طلبہ میں کروم بکس کی تقسیم کا آغاز کردیا
    • گورنر فیصل کریم کنڈی نے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب خیبر پختونخوا میں منعقد کرنے کا مطالبہ کردیا
    • خیبرپختونخوا میں دہشتگردی سے متاثرہ اضلاع اور پولیس سے متعلق مختلف منصوبوں کیلئے 5 ارب روپے جاری
    • کیم ٹیک اور نَسٹ کا مشترکہ اور بڑا اقدام، میڈیا سٹوڈنٹس کيلئے تربیت، انٹرنشپ اور عملی مواقعوں کی فراہمی پر اہم پیشرفت
    • اسلام آباد:سی این جی سٹیشن میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق، 3 افراد زخمی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » شاداب خان کی طوفانی اننگز! پاکستان نے انگلینڈ کو ہرا کر سہ ملکی سیریز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
    خاص خبریں اکتوبر 25, 2026

    شاداب خان کی طوفانی اننگز! پاکستان نے انگلینڈ کو ہرا کر سہ ملکی سیریز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

    Facebook Twitter Email
    Shadab Khan’s explosive innings! Pakistan defeats England to qualify for the tri-nation series final.
    انگلینڈ کا 242 رنز کا ہدف قومی ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 48 ویں اوور میں پورا کرکے تاریخی کامیابی حاصل کی ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    سه ملکی ون ڈے سیریز کے ایک اور اہم میچ میں پاکستان نے ایک وکٹ سے انگلینڈ کو شکست دے دی، شاداب خان کی جارحانہ اور شاندار بیٹنگ کی وجہ سے قومی ٹیم نے ہارا ہوا میچ جیت لیا اور انگلینڈ کو شکست دی، لاہور میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کا 242 رنز کا ہدف قومی ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 48ویں اوور میں پورا کیا اور سیریز کے فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا، ناٹ آوٹ 113 رنز بنانے پر شاداب خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

    لاہور میں کھیلے گئے سہ ملکی ایک روزہ کرکٹ سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیتنے کے بعد انگلینڈ کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔

    انگلینڈ کی پوری ٹیم 47 ویں اوور میں 241 رنز پر آؤٹ ہو گئی، جس میں بین ڈکٹ نے شاندار 105 رنز بنائے ، سیم کرن 42  اور گس اٹکنسن 36 رنز پر آؤٹ ہوئے ۔

    پاکستان کی طرف سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 4 وکٹیں لیں اور ایک روزہ کرکٹ میں انہوں نے 150  وکٹیں پورا کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا ۔

    242 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ابتدا اچھی نہیں تھی، فخر زمان، صائم ایوب اور بابر اعظم بہت جلدی آؤٹ ہو چکے تھے، سعد بیگ 32 اور سلمان آغا 26 رنز بنا کر پویلین لوٹے، جس سے پاکستان کو ہدف حاصل کرنے کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

    تاہم آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے شاداب خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور میچ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے اپنے ایک روزہ کیریئر کی پہلی سنچری بنائی اور 113 جارحانہ میچ وننگ رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔

    شاداب خان نے 96 گیندوں پر  5چھکوں اور 13  چوکوں کی مدد سے 113  رنز بنائے  اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دئیے گئے، شاداب خان کے ساتھ وکٹ پر حارث رؤف نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور دونوں نے آخری وکٹ کی شراکت میں 89 رنز بنائے تھے، جس میں حارث رؤف کے قیمتی 7 رنز بھی شامل تھے ۔

    پاکستان نے 48 ویں اوور میں 9  وکٹ کے نقصان پر ہدف پورا کر لیا اور انگلینڈ کو ایک وکٹ سے شکست دے دی، جس کے ساتھ پاکستان نے سیریز کے فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپشاور میں ڈرون طیارہ گر گیا، جانی و مالی نقصان نہیں ہوا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پشاور میں ڈرون طیارہ گر گیا، جانی و مالی نقصان نہیں ہوا

    اکتوبر 25, 2026

    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ پرویز خٹک سے ملاقات

    اکتوبر 25, 2026

    وزیراعظم نے ملک بھر کے سکول و مدارس کے 5 لاکھ ہونہار طلبہ میں کروم بکس کی تقسیم کا آغاز کردیا

    اکتوبر 25, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    شاداب خان کی طوفانی اننگز! پاکستان نے انگلینڈ کو ہرا کر سہ ملکی سیریز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

    اکتوبر 25, 2026

    پشاور میں ڈرون طیارہ گر گیا، جانی و مالی نقصان نہیں ہوا

    اکتوبر 25, 2026

    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ پرویز خٹک سے ملاقات

    اکتوبر 25, 2026

    وزیراعظم نے ملک بھر کے سکول و مدارس کے 5 لاکھ ہونہار طلبہ میں کروم بکس کی تقسیم کا آغاز کردیا

    اکتوبر 25, 2026

    گورنر فیصل کریم کنڈی نے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب خیبر پختونخوا میں منعقد کرنے کا مطالبہ کردیا

    اکتوبر 24, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.