میڈیا انڈسٹری اور تعلیمی اداروں کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے،طلبہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں جدید میڈیا تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے خیبر نیٹ ورک کے خیبر ڈیجیٹل کیم ٹیک اور دی میلینیم یونیورسل کالج کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دئیے گئے ۔
معاہدے کا مقصد روابط اور طلبہ کو جدید سکلز سکھائے جائیں اور دونوں ادارے عملی تجربات کر سکتے ہیں، ادارے کی سربراہ منیزے مضطر نے کہا کہ ایم او یو سائن ہوا ہے اس کا بڑے عرصے سے انتظار تھا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے تھے کہ بچوں کو انڈسٹری کے ساتھ لنک کر پائیں تاکہ وہ مارکیٹ کا سکل سیٹ سیکھ سکیں، ہم بہت خوش ہیں ۔
خیبر ڈیجیٹل کے چیف ایگزیکٹیو اور کیم ٹیک کے بانی کیوان حامد راجہ نے کہا کہ ہمارا کیم ٹیک کے ساتھ بہت اچھا رشتہ ہے، ہم نے کافی کام کیا ہے، آج ایم او یو سائن ہو گیا ہے، خیبر دیجیٹل اور کیم ٹیک عملی اقدامات کریں گے ۔

کيوان حامد راجہ کا کہنا تھا کہ یہ ایسا ادارہ ہے جو پریکتیکل پر یقین رکھتا ہے، انڈسٹری کے لیول پر ہم جس طرح بھی سہولیات مہیا کر سکتے ہیں، یہی طلبا انڈسٹری کو لے کر چلیں گے، آنے والے وقت میں ساتھ مل کر کام کریں گے ۔
سکول آف کریٹو آرٹس کی سربراہ سمیرا سجاد نے کہا کہ مجھے لگتا تھا کہ طلبا کا انڈسٹری کے ساتھ لنکیج نہیں ہے۔ لیکں مسٹر کیوان اور مسز کیوان کا جو اقدام ہے وہ خوش آئند ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بہت اچھا اقدام ہے، آج کے دور کی ضرورت ہے کہ طلبا انڈسٹری میں جا کر دیکھیں کہ عملی کام کیسے ہو سکتا ہے ۔
اس موقع پر منیب طارق سمیت دیگر مقررین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔


