Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, نومبر 21, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: گورنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال صوابی کے 113 بستروں پر مشتمل نئے بلاک کا افتتاح کردیا
    • حکومت کے اصلاحاتی اقدامات کے باعث پاکستان کی ای گورنمنٹ ڈویلپمنٹ انڈیکس میں نمایاں بہتری، ڈیجیٹل شعبے میں ترقی
    • میرانشاہ: کور کمانڈر پشاور کی زیر صدارت علاقائی ترقیاتی کونسل کے نمائندوں، قبائلی عمائدین اور مشران کا اہم جرگہ
    • جنوبی وزیرستان میں ایف سی کے زیرِ انتظام کھلی کچہری اور گرینڈ جرگہ کا انعقاد
    • کوہاٹ میں خوارج کے خلاف سی ٹی ڈی اور پولیس کی کامیاب کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک
    • افغانستان سے جنم لینے والے دہشت گردی کے بڑھتے خطرے کا تدارک ناگزیر
    • بے گناہوں کے قاتل میتوں کی حرمت کے نام پر اپنے جرائم نہیں چھپا سکتے
    • ڈیزل اور پٹرول کی نئی قیمتوں میں تین روز کیلئے ردوبدل کا اعلان
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: گورنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال صوابی کے 113 بستروں پر مشتمل نئے بلاک کا افتتاح کردیا
    خاص خبریں نومبر 21, 2026

    بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: گورنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال صوابی کے 113 بستروں پر مشتمل نئے بلاک کا افتتاح کردیا

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال صوابی کے 113 بستروں پر مشتمل نئے بلاک کا افتتاح کردیا۔

    اس موقع پر مشیر صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر اور محکمہ صحت کے حکام بھی موجود تھے۔

    افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ 10 سال بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال صوابی کا نیا بلاک تعمیر کیا گیا ہے.

    صحت کا شعبہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور کوشش ہے کہ صوبے کے عوام کو علاج معالجے کے لیے دوسرے صوبوں کا رخ نہ کرنا پڑے۔

    انہوں نے کہا کہ نئے ۃسپتالوں کی تعمیر اور موجودہ ہسپتالوں میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

    نامکمل ترقیاتی منصوبوں کو فعال اور مکمل کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    سابقہ حکومتوں کے عوامی مفاد کے حامل منصوبوں کو بھی پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

    گورنر نے ہسپتال انتظامیہ کو مسجد کی تعمیر فوری شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنا اور صوبے کو ترقی یافتہ و خوشحال بنانا حکومت کے عزم کا حصہ ہے۔

    فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے لیے نئے منصوبوں کا آغاز اور انہیں بہتر مواقع فراہم کرنا ترجیحات میں شامل ہے۔

    صوابی میں بین الاقوامی معیار کا سپورٹس گراؤنڈ تعمیر کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

    خیبرپختونخوا سے دہشت گردی کا خاتمہ اور پائیدار امن کا قیام بھی ناگزیر ہے۔

    اس موقع پر مشیر صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر نے ہسپتال کے نئے بلاک کو صوابی کے عوام کے لیے اہم تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی تکمیل سے شہریوں کو اپنے ضلع میں بہتر طبی سہولیات میسر آئیں گی۔

    صوابی میں صحت کی مزید سہولیات کی فراہمی اور صوبے میں شعبہ صحت کی بہتری کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleحکومت کے اصلاحاتی اقدامات کے باعث پاکستان کی ای گورنمنٹ ڈویلپمنٹ انڈیکس میں نمایاں بہتری، ڈیجیٹل شعبے میں ترقی
    Saqib Butt

    Related Posts

    حکومت کے اصلاحاتی اقدامات کے باعث پاکستان کی ای گورنمنٹ ڈویلپمنٹ انڈیکس میں نمایاں بہتری، ڈیجیٹل شعبے میں ترقی

    نومبر 21, 2026

    میرانشاہ: کور کمانڈر پشاور کی زیر صدارت علاقائی ترقیاتی کونسل کے نمائندوں، قبائلی عمائدین اور مشران کا اہم جرگہ

    نومبر 21, 2026

    جنوبی وزیرستان میں ایف سی کے زیرِ انتظام کھلی کچہری اور گرینڈ جرگہ کا انعقاد

    نومبر 21, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: گورنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال صوابی کے 113 بستروں پر مشتمل نئے بلاک کا افتتاح کردیا

    نومبر 21, 2026

    حکومت کے اصلاحاتی اقدامات کے باعث پاکستان کی ای گورنمنٹ ڈویلپمنٹ انڈیکس میں نمایاں بہتری، ڈیجیٹل شعبے میں ترقی

    نومبر 21, 2026

    میرانشاہ: کور کمانڈر پشاور کی زیر صدارت علاقائی ترقیاتی کونسل کے نمائندوں، قبائلی عمائدین اور مشران کا اہم جرگہ

    نومبر 21, 2026

    جنوبی وزیرستان میں ایف سی کے زیرِ انتظام کھلی کچہری اور گرینڈ جرگہ کا انعقاد

    نومبر 21, 2026

    کوہاٹ میں خوارج کے خلاف سی ٹی ڈی اور پولیس کی کامیاب کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 21, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.