Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, نومبر 26, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہوگا، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی
    • باڑہ میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، انتہائی مطلوب دہشت گرد رؤف خیبری 3 ساتھیوں سمیت ہلاک
    • وزیراعظم شہباز شریف نے جعلی ادویات کی روک تھام کے لیے ’’محفوظ دوا‘‘ ایپ کا افتتاح کردیا
    • باڑہ میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، راؤف خیبری سمیت چار مبینہ خوارج ہلاک
    • لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 70 افراد لاپتا، باجوڑ کے 35 نوجوان بھی شامل، گھروں میں کہرام!
    • بڑی خوشخبری: پٹرول 4 روپے اور ڈیزل 5 روپے فی لٹر سستا، نوٹیفکیشن جاری
    • 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیلیں،عمران خان کی براہ راست سماعت کی درخواست خارج
    • بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور جمہوری اداروں کا زوال: ہیومن رائٹس واچ کی چشم کشا رپورٹ جاری
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہوگا، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی
    حکومت نومبر 26, 2026

    ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہوگا، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گورنر ہاؤس پشاور میں منعقدہ علامہ اقبال کانفرنس سے خطاب کیا۔

    گورنر نے کہا کہ ہمیں ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال ہماری زندگی اور قومی تاریخ کا ایک روشن باب ہیں جن کے افکار آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں، اور ان پر عمل پیرا ہو کر ہم اقبال کے خواب کے مطابق ملک کی تعمیر کر سکتے ہیں۔

    گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ علامہ اقبال کے افکار اور فلسفے کو نوجوان نسل تک پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اقبال نے مسلمانوں کو خودی، خودداری اور بلند حوصلے کا درس دیا اور نوجوانوں کو اپنی فکر کا موضوع بناتے ہوئے انہیں شاہین سے تشبیہ دی، جب کہ ان کا تصورِ خودی انسان کو اپنی قوت اور کردار سازی کی طرف لاتا ہے۔

    فیصل کریم کنڈی نے تعلیم کو ملک کی ترقی اور خوشحالی کا بنیادی راستہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ معیاری تعلیم سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ اور صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں۔

    نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے کیوں کہ ہمارا مقصد خیبرپختونخوا کو ایک نکھرتا، ابھرتا اور بدلتا ہوا صوبہ بنانا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے اداروں کو مضبوط بنانا ہوگا۔

    تعلیمی اداروں میں فکری اور علمی سرگرمیوں کے فروغ اور مختلف قومی و تعلیمی موضوعات پر سیمینارز کے انعقاد سے طلباء و طالبات کی بہتر رہنمائی کی جا سکتی ہے۔

    گورنر خیبرپختونخوا نے علامہ اقبال کانفرنس کے انعقاد اور اقبال کی فکر کو نئی نسل تک پہنچانے پر مسلم انسٹی ٹیوٹ اور منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا۔

    پشاور نیوز خیبرپختونخوا نیوز علامہ اقبال کانفرنس فیصل کریم کنڈی گورنر خیبرپختونخوا گورنر ہاؤس پشاور مسلم انسٹی ٹیوٹ نوجوان اور تعلیم
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleباڑہ میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، انتہائی مطلوب دہشت گرد رؤف خیبری 3 ساتھیوں سمیت ہلاک
    Saqib Butt

    Related Posts

    باڑہ میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، انتہائی مطلوب دہشت گرد رؤف خیبری 3 ساتھیوں سمیت ہلاک

    نومبر 26, 2026

    وزیراعظم شہباز شریف نے جعلی ادویات کی روک تھام کے لیے ’’محفوظ دوا‘‘ ایپ کا افتتاح کردیا

    نومبر 26, 2026

    باڑہ میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، راؤف خیبری سمیت چار مبینہ خوارج ہلاک

    نومبر 26, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہوگا، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

    نومبر 26, 2026

    باڑہ میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، انتہائی مطلوب دہشت گرد رؤف خیبری 3 ساتھیوں سمیت ہلاک

    نومبر 26, 2026

    وزیراعظم شہباز شریف نے جعلی ادویات کی روک تھام کے لیے ’’محفوظ دوا‘‘ ایپ کا افتتاح کردیا

    نومبر 26, 2026

    باڑہ میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، راؤف خیبری سمیت چار مبینہ خوارج ہلاک

    نومبر 26, 2026

    لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 70 افراد لاپتا، باجوڑ کے 35 نوجوان بھی شامل، گھروں میں کہرام!

    نومبر 25, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.