Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, نومبر 25, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور جمہوری اداروں کا زوال: ہیومن رائٹس واچ کی چشم کشا رپورٹ جاری
    • الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا
    • افغانستان میں طالبان مخالف مسلح گروپوں کی کارروائیوں میں تیزی، کئی طالبان اہلکار ہلاک
    • پاک چین تعاون: گوادر میں جدید انجینئرنگ و ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ کے قیام کا فیصلہ
    • پاک چین دوستی خلا کی وسعتوں میں: محمد ذیشان علی کے تاریخی خلائی سفر پر مسلح افواج کا سپارکو اور سائنسدانوں کو خراجِ تحسین
    • وفاقی حکومت کا عوام کو ایک اور ریلیف، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان
    • ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹورنامنٹ، پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
    • وزیراعظم سے گورنر خیبر پختونخوا کی ملاقات، دہشت گردی کے خاتمے اور ترقیاتی منصوبوں پر اہم فیصلے
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور جمہوری اداروں کا زوال: ہیومن رائٹس واچ کی چشم کشا رپورٹ جاری
    بھارت نومبر 25, 2026

    بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور جمہوری اداروں کا زوال: ہیومن رائٹس واچ کی چشم کشا رپورٹ جاری

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    نیویارک: بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر ہیومن رائٹس واچ نے 95 صفحات پر مشتمل رپورٹ جاری کردی۔

    رپورٹ کے مطابق مودی حکومت نے 2014 سے اب تک بھارت کے جمہوری اداروں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

    ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مودی سرکار وفاقی تحقیقاتی اداروں کو سیاسی مقاصد اور مخالفین کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

    بھارت میں آئینی اداروں کی کمزوری سے مذہبی اقلیتوں، خصوصاً مسلمانوں کے خلاف تشدد اور امتیاز معمول بن گیا ہے۔

    مودی حکومت نے 146 اپوزیشن اراکین کو معطل کرکے شہری آزادیوں کے خلاف متنازع قوانین منظور کیے۔

    رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ ای ڈی (ED) اور سی بی آئی (CBI) کے 95 فیصد کیسز اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف بنائے گئے۔

    بی جے پی میں شامل ہونے والے کم از کم 23 اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف وفاقی تحقیقات روک دی گئیں۔

    انسداد دہشت گردی کے قانون (UAPA) کے تحت گرفتاریوں میں اضافہ ہوا، تاہم سزا کی شرح صرف 3.8 فیصد رہی۔

    ہیومن رائٹس واچ رپورٹ کے مطابق کرناٹک میں بی جے پی دور میں یو اے پی اے کے تحت نامزد 84 فیصد افراد مسلمان تھے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی متنازع نظرثانی مہم میں 13 کروڑ سے زائد ووٹرز کے نام فہرستوں سے خارج کیے گئے۔

    ووٹر لسٹوں سے اخراج کا سب سے زیادہ نشانہ خواتین، غریب طبقہ اور مذہبی اقلیتیں، خصوصاً مسلمان بنے۔

    رپورٹ کے مطابق انتخابی مہم کے دوران مودی کی 173 تقاریر میں سے کم از کم 110 میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات شامل تھے.

    الیکشن کمیشن مودی اور بی جے پی رہنماؤں کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی میں ناکام رہا۔

    ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ بھارتی عدلیہ بنیادی حقوق کے تحفظ اور ایگزیکٹو کی مداخلت روکنے میں ناکام رہی۔

    حکومت مخالف فیصلے دینے والے ججوں کے تبادلے اور ترقی روکنے کے واقعات میں اضافہ ہوا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اقوام متحدہ سے منسلک ادارے نے آزادی برقرار نہ رکھنے پر بھارتی انسانی حقوق کمیشن کا درجہ کم کرنے کی سفارش کی۔

    رپورٹ کے مطابق جولائی 2026 میں طلبہ کے پرامن احتجاج پر سکیورٹی فورسز کے تشدد پر انسانی حقوق کے ادارے خاموش رہے۔

    ہیومن رائٹس واچ نے بھارت میں آزادی صحافت پر قدغن، عدلیہ پر دباؤ اور آمریت کے بڑھتے ہوئے رجحان پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleالیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا
    Saqib Butt

    Related Posts

    الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا

    نومبر 25, 2026

    افغانستان میں طالبان مخالف مسلح گروپوں کی کارروائیوں میں تیزی، کئی طالبان اہلکار ہلاک

    نومبر 25, 2026

    پاک چین تعاون: گوادر میں جدید انجینئرنگ و ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ کے قیام کا فیصلہ

    نومبر 25, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور جمہوری اداروں کا زوال: ہیومن رائٹس واچ کی چشم کشا رپورٹ جاری

    نومبر 25, 2026

    الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا

    نومبر 25, 2026

    افغانستان میں طالبان مخالف مسلح گروپوں کی کارروائیوں میں تیزی، کئی طالبان اہلکار ہلاک

    نومبر 25, 2026

    پاک چین تعاون: گوادر میں جدید انجینئرنگ و ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ کے قیام کا فیصلہ

    نومبر 25, 2026

    پاک چین دوستی خلا کی وسعتوں میں: محمد ذیشان علی کے تاریخی خلائی سفر پر مسلح افواج کا سپارکو اور سائنسدانوں کو خراجِ تحسین

    نومبر 25, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.