الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا میں نئی حلقہ بندیوں کے عمل کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے، شیڈول کرک، ہنگو، مانسہرہ، ملاکنڈ، شانگلہ، اپر چترال، سوات، اپر سوات اور پہاڑ پور کیلئے جاری کیا گیا ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے 9 اضلاع میں ویلج اور نیبرہوڈ کونسلز کی حد بندی کی جائے گی، جن میں کرک، ہنگو، مانسہرہ، ملاکنڈ، شانگلہ، اپر چترال، سوات، اپر سوات اور پہاڑ پور کے علاقے شامل ہیں ۔
شیڈول کے تحت انتظامی تیاریوں، نقشہ جات کی فراہمی اور عملے کی تربیت کا مرحلہ یکم سے 9 دسمبر تک مکمل کیا جائے گا، جس کے بعد 10 دسمبر سے 9 جنوری تک ویلج اور نیبرہوڈ کونسلز کی ابتدائی فہرست مرتب ہوگی ۔
مزید برآں، حلقہ بندیوں کی یہ ابتدائی فہرست 10 جنوری کو عوامی اعتراضات کے لیے آویزاں کی جائے گی، جبکہ شہری اپنے اعتراضات 11 جنوری سے 27 جنوری تک جمع کرا سکیں گے ۔

