وفاقی حکومت نے عوام کیلئے ایک اور ریلیف کا اعلان کرکے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کردی، اس حوالے سے نوٹ فکیشن بھی جاری کردیا گیا جو 25 نومبر تک کیلئے ہوگا ۔
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں مسلسل دوسرے روز کمی کر دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے ۔
اوگرا کے اعلامیے کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں یہ ردوبدل وفاقی حکومت کے طے شدہ طریقہ کار کے تحت عمل میں لایا گیا ہے ۔
اعلامیے کے مطابق پیٹرول کے نرخوں میں ایک روپیہ فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 318 روپے فی لیٹر پر آ گئی ہے،گزشتہ روز بھی پیٹرول کی قیمت کم ہو کر 319 روپے فی لیٹر مقرر ہوئی تھی ۔
دوسری جانب ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 4 روپے فی لیٹر کی مزید کمی کر دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں ہائی سپیڈ ڈیزل کا نیا نرخ 353 روپے فی لیٹر مقرر ہوا ہے، گزشتہ روز ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی تھی ۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی ان نئی قیمتوں کا نفاذ 25 نومبر 2026 سے ہوگا ۔

