Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, نومبر 27, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • لیبیا کے ساحل پر پاکستانی تارکین کی کشتی ڈوبنے دفترِ خارجہ کا اہم بیان سامنےآگیا
    • وزیراعظم یوتھ لون سکیم میں بڑی تبدیلی، قرض کی حد بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے کر دی گئی
    • مکہ دفاعی اتحاد کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، یمن تنازع پر گفتگو ہوگی
    • قیمتی پتھروں کی برآمدات میں اضافے کیلئے عالمی معیار کی لیبارٹریز قائم کرنے اور ماہرین کو بیرون ملک تربیت کیلئے بھیجنے کی ہدایت
    • ایشیا کپ رائزنگ سٹارز، سری لنکا نے بھارت کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
    • حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری
    • حکومت قیمتی پتھروں کے شعبے کی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف
    • سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، 12 دہشتگرد ہلاک
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وزیراعظم یوتھ لون سکیم میں بڑی تبدیلی، قرض کی حد بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے کر دی گئی
    حکومت نومبر 27, 2026

    وزیراعظم یوتھ لون سکیم میں بڑی تبدیلی، قرض کی حد بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے کر دی گئی

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: شہباز شریف حکومت نے نوجوانوں کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعظم یوتھ بزنس و ایگریکلچر لون سکیم کی بالائی حد 233 اعشاریہ 33 فیصد اضافے سے75 لاکھ سے بڑھاکر 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کردی ہے۔

    وزیراعظم یوتھ بزنس و ایگریکلچر لون اسکیم میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے نیا ٹیئر 4 متعارف کرادیا گیا ہے۔

    سٹیٹ بینک آف پاکستان نے یوتھ بزنس و ایگریکلچر لون اسکیم میں ترمیم کا مراسلہ تمام بینکوں کو ارسال کر دیا ہے جس کے مطابق نئے ٹیئر 4 میں قرض کی حد 75 لاکھ روپے سے زیادہ اور 2 کروڑ 50 لاکھ روپے تک ہوگی۔

    ٹیئر 4 کے تحت طویل مدتی قرضوں کی مدت زیادہ سے زیادہ 8 سال ہوگی اور 8 سالہ قرض میں ایک سال تک کا گریس پیریڈ بھی شامل ہوگا اور بینک کی پالیسی کے مطابق سیکیورٹی لی جائے گی۔

    ٹیئر 1 کے تحت 5 لاکھ روپے تک قرضہ ملے گا، ٹیئر 2 کے تحت 5 لاکھ سے 15 لاکھ روپے تک قرضہ ملے گا اور ٹیئر 3 کے تحت 15 لاکھ سے 75 لاکھ روپے تک قرضہ ملے گا۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ٹیئر 4 کا بینک ریٹ 6 ماہ کے کائیبور پلس 2اعشاریہ 4 فیصد مقرر کیا گیا ہے جب کہ ٹیئر 4 میں صارف کے لیے شرح 8 فیصد مقرر کی گئی ہے، رسک کم کرنے کے لیے پورٹ فولیو پر 10 فیصد تک فرسٹ لاس کوریج دی جائے گی، ٹیئر 3 کی دیگر شرائط نئے ٹیئر 4 پر بھی لاگو ہوں گی۔

    مراسلے کے مطابق ٹیئر 3 کا بینک ریٹ بھی 6 ماہ کے کائیبور پلس 2اعشاریہ 4 فیصد کردیا گیا ہے، لیپ ٹاپ فار آل اور پروسپیکٹو اوورسیز ورکرز اب ٹیئر 5 میں منتقل کر دیے گئے ہیں، بینکوں کو اسکیم میں خواتین کا کوٹہ کم از کم 30 فیصد تک بڑھانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

    مراسلے کے مطابق دیگر شرائط و ضوابط اور سبسڈی کی ادائیگی کا طریقہ کار برقرار رہے گا، نئی شرائط مراسلے کے اجراء کی تاریخ کے بعد تقسیم ہونے والی فنانسنگ پر لاگو ہوں گی، وزیراعظم یوتھ بزنس و ایگریکلچر لون اسکیم کا مقصد نوجوانوں کو کاروبار اور زراعت کے لیے آسان شرائط پر قرض فراہم کر کے خود روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

    اس سے قبل اسکیم میں 3 ٹیئر موجود تھے، ٹیئر 1 میں 5 لاکھ روپے تک 0 فیصد، ٹیئر 2 میں 5 لاکھ روپے سے زیادہ اور 15 لاکھ روپے تک 5 فیصد جب کہ ٹیئر 3 میں 15 لاکھ روپے سے زیادہ اور 75 لاکھ روپے تک 7 فیصد شرح پر قرض دیا جاتا تھا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleمکہ دفاعی اتحاد کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، یمن تنازع پر گفتگو ہوگی
    Next Article لیبیا کے ساحل پر پاکستانی تارکین کی کشتی ڈوبنے دفترِ خارجہ کا اہم بیان سامنےآگیا
    Saqib Butt

    Related Posts

    لیبیا کے ساحل پر پاکستانی تارکین کی کشتی ڈوبنے دفترِ خارجہ کا اہم بیان سامنےآگیا

    نومبر 27, 2026

    مکہ دفاعی اتحاد کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، یمن تنازع پر گفتگو ہوگی

    نومبر 27, 2026

    قیمتی پتھروں کی برآمدات میں اضافے کیلئے عالمی معیار کی لیبارٹریز قائم کرنے اور ماہرین کو بیرون ملک تربیت کیلئے بھیجنے کی ہدایت

    نومبر 26, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    لیبیا کے ساحل پر پاکستانی تارکین کی کشتی ڈوبنے دفترِ خارجہ کا اہم بیان سامنےآگیا

    نومبر 27, 2026

    وزیراعظم یوتھ لون سکیم میں بڑی تبدیلی، قرض کی حد بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے کر دی گئی

    نومبر 27, 2026

    مکہ دفاعی اتحاد کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، یمن تنازع پر گفتگو ہوگی

    نومبر 27, 2026

    قیمتی پتھروں کی برآمدات میں اضافے کیلئے عالمی معیار کی لیبارٹریز قائم کرنے اور ماہرین کو بیرون ملک تربیت کیلئے بھیجنے کی ہدایت

    نومبر 26, 2026

    ایشیا کپ رائزنگ سٹارز، سری لنکا نے بھارت کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    نومبر 26, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.