Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, نومبر 26, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • قیمتی پتھروں کی برآمدات میں اضافے کیلئے عالمی معیار کی لیبارٹریز قائم کرنے اور ماہرین کو بیرون ملک تربیت کیلئے بھیجنے کی ہدایت
    • ایشیا کپ رائزنگ سٹارز، سری لنکا نے بھارت کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
    • حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری
    • حکومت قیمتی پتھروں کے شعبے کی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف
    • سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، 12 دہشتگرد ہلاک
    • افغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت تیز، مزید 20 اہلکار ہلاک
    • ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہوگا، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی
    • باڑہ میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، انتہائی مطلوب دہشت گرد رؤف خیبری 3 ساتھیوں سمیت ہلاک
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » قیمتی پتھروں کی برآمدات میں اضافے کیلئے عالمی معیار کی لیبارٹریز قائم کرنے اور ماہرین کو بیرون ملک تربیت کیلئے بھیجنے کی ہدایت
    خاص خبریں نومبر 26, 2026

    قیمتی پتھروں کی برآمدات میں اضافے کیلئے عالمی معیار کی لیبارٹریز قائم کرنے اور ماہرین کو بیرون ملک تربیت کیلئے بھیجنے کی ہدایت

    Facebook Twitter Email
    Instructions to establish world-class laboratories and send experts abroad for training to increase exports of precious stones
    پتھروں کی مستند شناخت اور سرٹیفکیشن کے لیے عالمی معیار کی لیبارٹریز قائم کی جائیں اور نجی شعبے کو کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جائے، وزیراعظم
    Share
    Facebook Twitter Email

    قیمتی پتھروں کی برآمدات بڑھانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی معیار کی لیبارٹریز قائم کرنے اور ماہرین کو بیرون ملک تربیت کے لیے بھیجنے کی ہدایت کردی ۔

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان میں قیمتی پتھروں کے شعبے کی ترقی، ویلیو ایڈیشن اور برآمدات میں اضافے سے متعلق ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان قدرتی طور پر قیمتی پتھروں کے وسیع ذخائر سے مالا مال ہے، تاہم کان کنی کے فرسودہ طریقوں کے باعث اس بیش قیمت دولت کا ضیاع ہو رہا ہے،انہوں نے ہدایت کی کہ پتھروں کی مستند شناخت اور سرٹیفکیشن کے لیے عالمی معیار کی لیبارٹریز قائم کی جائیں اور نجی شعبے کو کاروبار کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جائے ۔

    شہباز شریف نے پاکستانی ماسٹر ٹرینرز کو جدید پراسیسنگ کی تربیت کے لیے سری لنکا اور تھائی لینڈ بھجوانے کا حکم دیا اور سیکرٹری خارجہ کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ ممالک میں پاکستانی سفیروں کے ذریعے اس عمل میں مکمل معاونت یقینی بنائیں ۔

    اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں تقریباً 300 ملین قیراط قیمتی پتھروں کے ذخائر موجود ہیں، جبکہ 30 سے زائد اقسام کے پتھروں کی کان کنی اور کاروبار سے 9 ہزار سے زائد کان کن اور ساڑھے پانچ ہزار سے زیادہ کاروباری ادارے وابستہ ہیں، بریفنگ کے مطابق کان کنی کے دوران 50 فیصد سے زائد ضیاع اور خام پتھروں کی برآمد اس شعبے کی ترقی میں بڑی رکاوٹیں ہیں ۔

    ان مسائل کے حل کے لیے "قومی پالیسی برائے قیمتی پتھر 2026-2030” پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے، مجوزہ اصلاحات کے تحت خام پتھروں کی برآمد پر پابندی، جدید مشینری کی درآمد پر ٹیکس و کسٹمز ڈیوٹی میں چھوٹ، آزادانہ ریگولیٹری اور نیشنل وارنٹی نظام کا نفاذ عمل میں لایا جا رہا ہے، مزید برآں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور اسلام آباد میں 4 ارب 10 کروڑ روپے کی لاگت سے سہولت مراکز کے قیام سمیت 80 بینکنگ ڈیسک اور تربیتی مراکز کی بحالی پر بھی کام جاری ہے ۔

    آخر میں وزیراعظم نے شعبے میں اصلاحات اور سینٹرز آف ایکسیلینس کے قیام کے لیے معاون خصوصی لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد ظفر اقبال، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور مشیر صنعت و پیداوار ہارون اختر کی کاوشوں کو سراہا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، ڈاکٹر مصدق ملک، جام کمال خان، احد چیمہ اور عطاء اللہ تارڑ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleایشیا کپ رائزنگ سٹارز، سری لنکا نے بھارت کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری

    نومبر 26, 2026

    حکومت قیمتی پتھروں کے شعبے کی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف

    نومبر 26, 2026

    افغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت تیز، مزید 20 اہلکار ہلاک

    نومبر 26, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    قیمتی پتھروں کی برآمدات میں اضافے کیلئے عالمی معیار کی لیبارٹریز قائم کرنے اور ماہرین کو بیرون ملک تربیت کیلئے بھیجنے کی ہدایت

    نومبر 26, 2026

    ایشیا کپ رائزنگ سٹارز، سری لنکا نے بھارت کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    نومبر 26, 2026

    حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری

    نومبر 26, 2026

    حکومت قیمتی پتھروں کے شعبے کی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف

    نومبر 26, 2026

    سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، 12 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 26, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.