ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا نے 8 وکٹوں سے بھارت کو شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا ہے، بھارت کا 318 رنز کا ہدف سری لنکن ٹیم نے 42 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا اور فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے ۔
دوحہ میں کھیلے گئے ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنائے ۔
بھارت کی طرف سے سب سے زیادہ ابھیشک شرما نے جارحانہ 78، شہباز احمد نے 54 اور کپتان تلک ورما نے 53 رنز رنز کی اننگز کھیلی ۔
سری لنکا کی طرف سے رویندو فرنینڈو، جینت لیانگے اور نیپون دھننجایا نے 2، د2 وکٹیں اپنے نام کیں ۔
سری لنکا کی ٹیم نے مقررہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 42 ویں اوور میں پورا کر لیا اور میچ جیتنے کے ساتھ ایونٹ کے فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے ۔
سری لنکا کی طرف سے لاست کروسپولے نے 116 اور سینتھ جے وردنے نے جارحانہ 105 رنز بنائے ، شاندار بیٹنگ پر جے وردنے کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

