Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, نومبر 26, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • حکومت قیمتی پتھروں کے شعبے کی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف
    • سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، 12 دہشتگرد ہلاک
    • افغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت تیز، مزید 20 اہلکار ہلاک
    • ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہوگا، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی
    • باڑہ میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، انتہائی مطلوب دہشت گرد رؤف خیبری 3 ساتھیوں سمیت ہلاک
    • وزیراعظم شہباز شریف نے جعلی ادویات کی روک تھام کے لیے ’’محفوظ دوا‘‘ ایپ کا افتتاح کردیا
    • باڑہ میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، راؤف خیبری سمیت چار مبینہ خوارج ہلاک
    • لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 70 افراد لاپتا، باجوڑ کے 35 نوجوان بھی شامل، گھروں میں کہرام!
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » حکومت قیمتی پتھروں کے شعبے کی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف
    ترقی نومبر 26, 2026

    حکومت قیمتی پتھروں کے شعبے کی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں قیمتی پتھروں کی کان کنی، ویلیو ایڈیشن اور انکی برآمدات کے حوالے سے وسیع استعداد موجود ہے۔

    حکومت قیمتی پتھروں کے شعبے کی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار وزیرِ اعظم نےپاکستان میں قیمتی پتھروں کی ویلیو چین کی بہتری اور برآمدات میں اضافے کیلئے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

    وزیرِ اعظم نے کہا کہ قیمتی پتھروں کی شناخت و سرٹیفیکشن کیلئے بین الاقوامی معیار کی لیبارٹریز کا قیام یقینی بنایا جائے۔

    قیمتی پتھروں کی پراسیسنگ کیلئے پاکستانی ماسٹر ٹرینرز کو سری لنکا اور تھائی لینڈ تربیت کیلئے بھیجا جائے۔

    وزیرِ اعظم نے سیکریٹری خارجہ کو سفراء کو اس حوالے سے متعلقہ ممالک میں مکمل تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

    وزیرِ اعظم نے کہا کہ اللہ رب العزت نے پاکستان کو قیمتی پتھروں کے ذخائر کی دولت سے مالا مال کیا ہے۔

    کان کنی کے فرسودہ طریقہ کار سے یہ بیش قیمتی دولت کا ضیاع ہو رہا ہے۔

    حکومت نجی شعبے کو قیمتی پتھروں کی کان کنی اور پراسیسنگ کے حوالے سے سازگار ماحول فراہم کرے گی۔

    قیمتی پتھروں کی مکمل ویلیو چین کے قیام کی طرف مثبت پیش رفت خوش آئند ہے۔

    وزیرِ اعظم نے معاون خصوصی توانائی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد ظفر اقبال اور انکی ٹیم، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک، مشیر صنعت و پیداوار ہارون اختر اور متعلقہ حکام کی قیمتی پتھروں کے شعبے کی ترقی کیلئے سینٹرز آف ایکسلینس کے قیام اور اصلاحات میں معاونت پر ستائش کی۔

    اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں قیمتی پتھروں کے وسیع ذخائر موجود ہیں، جہاں تقریباً 300 ملین قیراط قیمتی پتھر کے ذخائر کی توقع ہے اور 9 ہزار سے زائد کان کن 30 سے زیادہ اقسام کے پتھروں کی کان کنی سے وابستہ ہیں۔ اس شعبے سے منسلک کاروباروں کی تعداد 5,500 سے زائد ہے، تاہم خام پتھروں کی برآمد، کان کنی کے دوران 50 فیصد سے زائد ضیاع، جدید مہارتوں کی کمی اور ویلیو ایڈیشن کے محدود مواقع اس شعبے کی ترقی میں بڑی رکاوٹیں ہیں جن کو دور کرنے کیلئے جامع لائحہ عمل مرتب کرلیا گیا ہے۔

    بریفنگ میں قیمتی پتھروں کے شعبے کی ترقی کے لیے جاری اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    اس سلسلے میں گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد میں سہولت مراکز کے قیام کے لیے 4.10 ارب روپے کا منصوبہ، 80 بینکنگ سہولت ڈیسک، ارضیاتی نقشہ سازی، تربیتی مراکز کی بحالی اور بین الاقوامی تعاون کے اقدامات جاری ہیں، جبکہ قومی پالیسی برائے قیمتی پتھر 2026-2030 پر عملدرآمد بھی شروع کیا جا چکا ہے۔

    ان اصلاحات میں آزادانہ ریگولیٹری اور نیشنل وارنٹی نظام کا قیام، خام قیمتی پتھروں کی برآمد پر پابندی، مشینری کی درآمد پر ٹیکس و کسٹمز ڈیوٹی میں چھوٹ، جدید تربیت، مقامی منڈیوں کی ترقی اور نجی شعبے کی شراکت داری کے ذریعے کان کنی سے تیار مصنوعات تک ویلیو چین قائم کرنا شامل ہے۔

    اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، جام کمال خان، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطاء اللہ تارڑ، علی پرویز ملک، مشیر وزیرِ اعظم ہارون اختر، معاون خصوصی توانائی، لیفٹینینٹ جنرل (ر) محمد ظفر اقبال اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، 12 دہشتگرد ہلاک
    Saqib Butt

    Related Posts

    افغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت تیز، مزید 20 اہلکار ہلاک

    نومبر 26, 2026

    ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہوگا، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

    نومبر 26, 2026

    باڑہ میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، انتہائی مطلوب دہشت گرد رؤف خیبری 3 ساتھیوں سمیت ہلاک

    نومبر 26, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    حکومت قیمتی پتھروں کے شعبے کی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف

    نومبر 26, 2026

    سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، 12 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 26, 2026

    افغانستان میں طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت تیز، مزید 20 اہلکار ہلاک

    نومبر 26, 2026

    ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہوگا، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

    نومبر 26, 2026

    باڑہ میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، انتہائی مطلوب دہشت گرد رؤف خیبری 3 ساتھیوں سمیت ہلاک

    نومبر 26, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.