Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ٹیسٹ کرکٹ کا 122 سالہ ریکارڈ کیپ ٹاؤن میں ٹوٹ گیا

کیپ ٹاؤن میں جاری جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ میں ٹیسٹ کرکٹ کا 122 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

کیپ ٹاؤن میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز ریکارڈ 23 وکٹیں گر گئیں جس نے کرکٹ کی تاریخ کا نیا ریکارڈ بنا دیا ہے کیونکہ 122 سال میں کبھی بھی ٹیسٹ کے پہلے روز 23 وکٹیں نہیں گریں۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے پہلے روز جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت بیٹینگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ لیکن یہ پروٹیز کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا کیونکہ بھارتی پیسر محمد سراج ان پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے۔محمد سراج نےصرف 15 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جس کے باعث جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 55 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

جواب میں بھارت نے چار وکٹوں پر 153 رنز بنا لیے تھے کہ پھر ایسا ہوا جو کرکٹ کی تاریخ میں اس سے قبل کبھی نہیں ہوا تھا۔ بقیہ چھ بھارتی کھلاڑی اسکور بورڈ میں کوئی اضافہ کیے بغیر آؤٹ ہو گئےٹیسٹ کے پہلے سیشن میں جنوبی افریقہ اور دوسرے سیشن میں بھارتی اننگ تمام ہونے کے بعد تیسرے سیشن میں پروٹیز نے اپنی دوسری اننگ شروع کی اور کھیل کے اختتام تک تین وکٹیں گنوا کر 62 رنز بنا لیے۔

اس طرح کرکٹ کی تاریخ میں 122 سال بعد ٹیسٹ میچ کے پہلے دن سب سے زیادہ 23 وکٹیں گرنے کا نیا ریکارڈ بن گیا ہے۔ جنوبی افریقہ کو بھارت کی برتری ختم کرنے کے لیے ابھی بھی 36 رنز درکار ہیں اور اس کی 7 وکٹیں باقی ہیں۔اس سے قبل 1902 میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ کے پہلے روز 25 وکٹیں گری تھیں جبکہ 1890 میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیل کے پہلے روز 22 وکٹیں گری تھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.