Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, جولائی 13, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • "کشمیر بنے گا پاکستان” کی گونج
    • بلوچستان میں شہید ہونے والے پنجاب کے بیٹوں کی تدفین پر شہید بیٹوں کی ماں نے وطن سے محبت کے اشعار سنائے
    • خیبرپختونخوا کے سرکاری اداروں کی درجنوں گاڑیاں لاپتہ
    • وزیراعظم نے صدر زرداری کے استعفے کی خبروں کی تردید کر دی
    • کرم میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق، 4 زخمی
    • سانحہ سوات، ضلعی انتظامیہ،محکمہ آبپاشی،بلدیات اور ریسکیو ذمہ دار قرار
    • بھارتی سیاسی قیادت کو شکست کے بعد سیز فائر ہضم نہیں ہو رہی،اسحاق ڈار
    • پاکستان اور روس نے کراچی میں سٹیل ملز کی بحالی کیلئے پروٹوکول پر دستخط کر دیئے
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بلوچستان میں دہشتگرد تنظیموں کےخلاف جامع فوجی آپریشن کی منظوری دے دی گئی
    اہم خبریں

    بلوچستان میں دہشتگرد تنظیموں کےخلاف جامع فوجی آپریشن کی منظوری دے دی گئی

    نومبر 19, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    A comprehensive military operation against terrorist organizations in Balochistan was approved
    نیکٹا کو فعال کرنے اور قومی و صوبائی سطح پر انٹیلی جنس فیوژن اور تھریٹ اسسمنٹ سینٹرز کے قیام پر اتفاق،اعلامیہ
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت  نیشنل ایکشن پلان کی ایپیکس کمیٹی کے اہم اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا ،اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے بلوچستان میں دہشتگروں کے خاتمے کیلئے جامع  آپریشن کی منظوری دیدی۔

    اعلامیہ کے مطابق اپیکس کمیٹی اجلاس کا ایجنڈا انسداد دہشتگری مہم کی تجدید تھا، شرکاء کو پاکستان کی انسدادِ دہشتگردی مہم ، امن عامہ اور دیگر چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اقدامات پر بریف کیا گیا، کمیٹی نے کثیر جہتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے متحد سیاسی آواز اور مربوط قومی بیانیے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

    اجلاس کے شرکاء کا انسداد دہشتگری مہم کے لئے صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے درمیان اشتراک پر خصوصی زور دیا، انسداد دہشتگری کے لئے صوبائی اپیکس کمیٹیوں کے زیر نگرانی ضلعی کووآرڈینیشن کمیٹیوں کے قیام اور بلوچستان میں انسداد دہشتگری کے لئے ایک منظم آپریشن کی منظوری دیدی گئی ۔

    اجلاس میں قوم پرست عوامل، مذہبی انتہا پسندی، غیر قانونی سرگرمیوں اور دہشتگردی کے نیکسز سے نمٹنے کے اقدامات ، ڈس انفارمیشن کیمپین کے خلاف اقدامات پر بھی بریف کیا گیا، فورم نے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے متفقہ قومی بیانیے کی ضرورت پر زور دیا۔

    اجلاس میں کہا گیا کہ عزم استحکام فریم ورک کے تحت قومی انسداد دہشت گردی مہم کو دوبارہ متحرک کرنے کیلئے قومی اتفاق رائے ضروری ہے، نیکٹا کی بحالی اور قومی اور صوبائی انٹیلی جنس فیوژن اور تھریٹ اسسمنٹ سینٹر کے قیام پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    اعلامیے کے مطابق اجلاس میں انسداد دہشتگری مہم کے لئے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر اقدامات کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا، قومی و صوبائی انٹیلی جینس فیوژن اور تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کے قیام کی منظوری اور چیلنجز سے نمٹنے کے لئے کثیر الجہتی کاوشوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    آرمی چیف نے قومی سلامتی کو درپیش مسائل کو جڑ سے اکھاڑنے کے سیکیورٹی فورسز کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے تمام سٹیک ہولڈرز کو انسداد دہشتگری کے تمام اقدامات پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان کی سکیورٹی میں رکاوٹ بننے والوں کو نتائج بھگتنا ہونگے، آرمی چیف
    Next Article فیصلہ کرنا ہوگا دھرنے دینے ہیں یا ترقی کرنی ہے، وزیراعظم شہبازشریف
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    "کشمیر بنے گا پاکستان” کی گونج

    جولائی 12, 2025

    بلوچستان میں شہید ہونے والے پنجاب کے بیٹوں کی تدفین پر شہید بیٹوں کی ماں نے وطن سے محبت کے اشعار سنائے

    جولائی 12, 2025

    خیبرپختونخوا کے سرکاری اداروں کی درجنوں گاڑیاں لاپتہ

    جولائی 12, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    "کشمیر بنے گا پاکستان” کی گونج

    جولائی 12, 2025

    بلوچستان میں شہید ہونے والے پنجاب کے بیٹوں کی تدفین پر شہید بیٹوں کی ماں نے وطن سے محبت کے اشعار سنائے

    جولائی 12, 2025

    خیبرپختونخوا کے سرکاری اداروں کی درجنوں گاڑیاں لاپتہ

    جولائی 12, 2025

    وزیراعظم نے صدر زرداری کے استعفے کی خبروں کی تردید کر دی

    جولائی 12, 2025

    کرم میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق، 4 زخمی

    جولائی 11, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.