ضلع مردان میں ناخلف بیٹے نے فائرنگ کر کے اپنی ماں کو قتل کر دیا۔ فائرنگ میں ملزم کی بہن بال بال بچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق ضلع مردان میں تھانہ صدر کی حدود فضل حق کالج کے قریب شاہ سوار نامی ملزم نے گھر میں اندھا دھند فائرنگ کردی ملزم کی ماں فائرنگ کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گئی اور بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئی۔
اس حوالے سے پولیس کو درج رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کے اس واقعہ میں ملزم کی بہن بال بال بچ گئی ، اور اسی بہن کی مدعیت میں تھانہ صدر میں رپورٹ درج کرا دی گئی ہے۔ ارتکاب جرم کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔