آج سےنیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا آغازہو رہا ہے تاہم قومی ٹیم کو سیریز کے آغاز سے چند گھنٹے قبل بڑا جھٹکا لگا ہے
قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور جارح مزاج مڈل آرڈر بلے باز اعظم خان پنڈلی اور دائیں گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے ہیں۔یہ تکلیف اعظم خان کو گزشتہ روز ٹریننگ سیشن کے دوران ہوئی تھی اور اب پاکستان کرکٹ بورڈ کی میڈیکل ٹیم بیٹر کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔
میڈیکل ٹیسٹ اعظم خان کے کیے گئے ہیں اور ان کی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شرکت کا حتمی فیصلہ میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد کیا جائے گا۔یاد رہے کہ آج سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز ہو رہا ہے جو کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے اہم سیریز قرار دی جا رہی ہے۔ابتدائی تین میچز سیریز کے راولپنڈی اور دو میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول ہیں تاہم ابتدائی دو میچز بارش سے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔