Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, نومبر 22, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ایبٹ آباد میں گاڑی گہری کھائی میں جاگری، طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق
    • بنوں میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، 3 اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد ہلاک
    • خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، 13 دہشت گرد ہلاک
    • فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے دھماکہ، 20 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
    • بنوں: امن کمیٹی کے دفتر پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 افراد شہید، جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک
    • کےٹو کا پشاور جنکشن  دیکھئے زکی الرحمان کے ساتھ ھفتہ کی شام 8 بجے۔
    • نشتر ہال پشاور میں اسمائے حسنیٰ کی پینٹنگز کی نمائش پاکستان ڈائریکٹرز پروڈیوسرز رائیٹرز اینڈ آرٹسٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انعقاد
    • جہیز ایک لعنت نہیں مگر ھم نے ھوس زر میں اسے لعنت بناڈالا۔ بخت روان ایڈووکیٹ کا خیبر مارننگ شو اظہار خیال۔۔۔
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » لوگوں کے مطابق میں حرام کی کمائی کا لنگر بناتی ہوں،اداکارہ ریشم
    اہم خبریں

    لوگوں کے مطابق میں حرام کی کمائی کا لنگر بناتی ہوں،اداکارہ ریشم

    جولائی 12, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    According to people, I am the anchor of Haram earnings, actress Resham
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستانی سینئر اداکارہ ریشم نے شکوہ  کردیا کہ لوگ ان کے اچھی نیت سے کیے گئے کاموں پر بھی ان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔

    اداکارہ ریشم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ لنگر کی دیگ پکاتے ہوئے دیکھائی دے رہی ہیں۔اس ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ 20 سالوں سے میں  اپنے ہاتھوں سے لنگر بنا کر بانٹ رہی ہوں اور یہ سلسلہ گزشتہ 6 برسوں سے مسلسل 12 مہینے تک چلتا آ رہا ہے۔ریشم کے مطابق پہلے جو ایک دیگ اور روٹیوں  50 ہزار میں بنتی تھیں اب وہی لنگر ڈیڑھ لاکھ روپے میں تیار ہوتا ہے اور ان کے لنگر میں تین گنا تک زیادہ اضافہ بھی ہو گیا ہے۔

    ریشم نے کہا کہ مجھے شوبز فلموں کا کام چھوڑے ہوئے تقریبا 15 سال گزر گئے ہیں،اب میں کبھی ماڈلنگ یا پھرکبھی کچھ شوز میں شرکت کرتی ہوں،اس سے جو آمدنی میرے پاس آتی ہے اسی سے لنگر کا سلسلہ جاری ہے۔اداکارہ ریشم کے مطابق میں نے اللّٰہ پاک سے وعدہ کیا ہوا ہے کہ جب تک میں زندہ ہوں تب تک لنگر بانٹتی رہوں گی۔

    ریشم نے کہا ہے کہ لوگ میرے اس کام پر سوال اٹھاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں یہ سب کچھ غلط کر رہی ہوں اس کے بجائے مجھے لوگوں کو  روزگار فراہم کرنا چاہے۔اداکارہ کے مطابق میں کون ہوتی ہوں کسی کو کھانا کھلانے والی، رب کی ذات کھلانے والی ہے، میرے پاس دنیا بھر میں صرف ایک ہی گھر ہے، اگر میں نے یہ بیچ کر لوگوں کو روزگار دے دیا تو میں خود کیا کسی جھگی میں رہوں گی۔اداکارہ ریشم نے کہا کہ میں یہ کام صرف اللّٰہ کی رضا اور خوشنودی کے لیے کرتی ہوں، لوگوں کے مطابق میں حرام کمائی سے لنگر بناتی ہوں،جبکہ اس کا فیصلہ اللّٰہ کو کرنا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسپریم کورٹ کے فیصلے سے حکومت کو خطرہ نہیں،ہمارے پاس اکثریت ہے:وزیر قانون
    Next Article پشاور میں سعودی ائیر لائن کی ہنگامی لینڈنگ کے معاملہ کی تحقیقات مکمل
    Mahnoor

    Related Posts

    ایبٹ آباد میں گاڑی گہری کھائی میں جاگری، طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق

    نومبر 22, 2025

    بنوں میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، 3 اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 22, 2025

    فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے دھماکہ، 20 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    نومبر 21, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ایبٹ آباد میں گاڑی گہری کھائی میں جاگری، طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق

    نومبر 22, 2025

    بنوں میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، 3 اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 22, 2025

    خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، 13 دہشت گرد ہلاک

    نومبر 21, 2025

    فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے دھماکہ، 20 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    نومبر 21, 2025

    بنوں: امن کمیٹی کے دفتر پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 افراد شہید، جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 21, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.