پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی ہے ۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی کارروائی کے دوران 30 دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی علاقہ سراروغا میں کی ہے، یہ کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر 17 فروری کو کی گئی ۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ علاقے میں مزید کسی دہشتگرد کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں ۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے 30 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرکے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا ہے ۔