Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, ستمبر 22, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
    • کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی
    • پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ
    • آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی
    • وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے
    • بلوچستان میں سماعت سے محروم بچوں کے لیے پہلا ڈیف چلڈرن ایکسی لینس اینڈ ریسرچ سینٹر قائم
    • پشاور میں قبر کھود کر بچوں کی لاشوں کی بے حرمتی کرنے والا درندہ صفت افغانی گرفتار
    • جماعت اسلامی نے وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » افغانستان کے پہلے خلا باز عبدالاحد مومند سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
    افغانستان جولائی 6, 2026

    افغانستان کے پہلے خلا باز عبدالاحد مومند سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

    Facebook Twitter Email
    Afghanistan’s first astronaut Abdul Ahad Momand laid to rest with full state honors
    افغان خلاباز عبدالاحد مومند کو کابل میں آخری سلام، قومی اعزاز کے ساتھ تدفین
    Share
    Facebook Twitter Email

    افغانستان کے پہلے اور واحد خلا باز عبدالاحد مومند کو جرمنی سے کابل منتقل کیے جانے کے بعد سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔ عبدالاحد مومند چند روز قبل جرمنی کے شہر شٹوٹگارٹ میں کینسر کے باعث انتقال کر گئے تھے۔

    ان کی میت جرمنی سے کابل پہنچنے پر کابل ایئرپورٹ پر فوجی دستے نے سرکاری اعزاز کے ساتھ وصول کی اور سلامی پیش کی۔ میت کی وطن واپسی کے انتظامات افغانستان کی وزارت خارجہ، وزارت دفاع اور وزارت ہوابازی نے مشترکہ طور پر کیے۔

    مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین میں حکومتی اعلیٰ حکام، اہل خانہ، دوستوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    عبدالاحد مومند 1992 سے جرمنی میں مقیم تھے۔ انہوں نے 1988 میں سابق سوویت یونین کے خلائی مشن کے تحت خلا کا سفر کر کے افغانستان کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کیا۔ وہ افغانستان کے پہلے اور اب تک واحد شہری ہیں جنہوں نے خلا کا سفر کیا۔

    خلائی مشن کے دوران انہوں نے اپنی مادری زبان پشتو میں گفتگو کی، جس کے بعد پشتو خلا میں بولی جانے والی زبانوں میں شامل ہونے والی چوتھی زبان بن گئی۔ عبدالاحد مومند دنیا کے چوتھے مسلمان خلا باز بھی تھے اور وہ پہلے خلا باز تھے جو اپنے ساتھ قرآنِ پاک کا نسخہ خلا میں لے گئے، جہاں انہوں نے اس کی تلاوت بھی کی۔ انہوں نے خلا میں مجموعی طور پر نو دن گزارے اور اپنے اس تاریخی مشن کے باعث ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleنیا ٹیلی کام بل: کسی شہری کی زمین پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا، وفاقی وزیر شزا فاطمہ کی وضاحت
    Next Article خیبرپختونخوا میں 7 سے 10 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک

    ستمبر 22, 2026

    کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

    ستمبر 22, 2026

    پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

    ستمبر 22, 2026

    آسان ٹیکس سکیم: ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا بنیادی مقصد ہے، بلال اظہر کیانی

    ستمبر 22, 2026

    وزیراعظم کے کفایت شعاری اقدامات: وزارتِ ریلوے میں اہم فیصلے

    ستمبر 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.