تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو پشاور نے بی آر ٹی پشاورمیں 10ارب کی کرپشن کے انکشاف کے بعد ریفرنس تیار کر لیا ہے ۔
تحریک انصاف دور حکومت کے میگا پراجیکٹ بی آر ٹی پشاور کے کیس تحقیقات میں نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے قومی خزانے کو دس ارب کے نقصان کا پتا چلایا ہے۔
ذرائع کے مطابق کنٹریکٹر نے مبینہ طورپر پی ڈی اے کی ملی بھگت سے فراڈ کے ذریعے بی آر ٹی کے ٹھیکے حاصل کیے۔
بی آر ٹی پر بنی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ صوبائی حکومت کے منظور شدہ شیڈول سے کئی گنا زیادہ ریٹ پر ادائیگیاں کی گئی تھیں. بی آرٹی روٹس کی تعمیر میں ناقص آلات اور میٹریل کا استعمال ہوا تھا۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ مفرور ملزم مسعود شاہ کے انٹر پول کے ذریعے ریڈ نوٹس جاری کروانے کیلئے ایف ائی اے کو خط لکھ دیا ہے۔
بی آر ٹی پشاورمیں 10ارب کی کرپشن کے انکشاف کے بعدنیب نے ریفرنس تیار کر لیا ہے
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Mins Read