Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, ستمبر 9, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • امریکی کمپنی کا پاکستان میں معدنیات کی تلاش کیلئے معاہدہ، 50 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان
    • ایبٹ آباد میں ہزارہ موٹروے پر ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق
    • وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کو ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت
    • اگلے 24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
    • پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان
    • دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، مظفر گڑھ میں سیکڑوں دیہات ڈوب گئے، مقامی لوگوں کی نقل مکانی جاری
    • خیبرپختونخوا: میٹرک امتحانات میں ناقص کارکردگی، 15 سکولوں کے پرنسپل معطل
    • جو سائل وکیل کرنے کی استعداد نہیں رکھے گا اسے مفت قانونی معاونت ملے گی، چيف جسٹس یحییٰ آفریدی کا اعلان
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بھارتی فضائیہ مودی کی کرپٹ پالیسیوں کی نذر
    بلاگ

    بھارتی فضائیہ مودی کی کرپٹ پالیسیوں کی نذر

    فروری 15, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Modi's Policies Destroy Indian Air Force
    بھارتی فضائیہ مودی کی کرپٹ پالیسیوں کی نذر
    Share
    Facebook Twitter Email

    بھارت کی فضائی طاقت اور ہوائی دفاع کے لئے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (HAL) ایک اہم ادارہ ہے، جس کا بنیادی مقصد بھارتی فضائیہ کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ تاہم، بھارتی فضائیہ کی موجودہ حالت اور اس کی بدنامی کی بڑی وجہ نریندر مودی کی کرپٹ پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ وزیر اعظم مودی کی بدانتظامی اور دفاعی صنعت میں ہونے والی کرپشن نے بھارتی فضائیہ کو ایک سنگین بحران میں مبتلا کر دیا ہے۔

    حال ہی میں بھارتی فضائیہ کے چیف ایئر مارشل اے پی سنگھ نے ایرو انڈیا کے دوران ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایئر چیف مارشل سنگھ کا کہنا تھا کہ وہ اس کمپنی پر اب اعتماد نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ "ایک بھی طیارہ مقررہ تاریخ تک تیار نہیں ہو سکا کیونکہ اس کی مینوفیکچرنگ حکومت کی جانب سے تاخیر کا شکار ہے۔”

    اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے ایئر چیف نے مزید کہا کہ "مجھے کسی فرد کی نہیں بلکہ پورے نظام کی ناکامی کا سامنا ہے”۔ بھارتی ایئر چیف مارشل نے تیجا ایم کے ون اے طیارے کی فراہمی میں تاخیر کا ذمہ دار ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کی بدانتظامی اور ناقص پالیسیوں کو قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ "میرے لیے ان ناکامیوں کا مسلسل سامنا کرنا ناممکن ہوگیا ہے کیونکہ یہ حکومت کے دفاعی منصوبوں پر سوالیہ نشان بن چکا ہے۔”

    ذرائع کے مطابق، بھارتی فضائیہ کے طیاروں کی مینوفیکچرنگ میں ناقص مواد کا استعمال کیا جا رہا ہے، جو بعد میں حادثات کا سبب بن رہا ہے۔ ایئر چیف مارشل نے ان مسائل کو حکومتی کرپشن اور ناقص پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیا۔

    مودی سرکار نہ صرف بھارتی فضائیہ کی ضروریات کو پورا کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، بلکہ اس کی بدانتظامی سے دفاعی صنعت کو بھاری نقصان بھی اٹھانا پڑ رہا ہے۔ اس سب کے نتیجے میں بھارت کی فضائی طاقت کی صلاحیت پر سنگین اثرات مرتب ہو رہے ہیں، جو نہ صرف بھارتی فوج کے لیے بلکہ پورے ملک کے لیے ایک بڑا مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleقومی ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر نیوزی لینڈ نے سہ ملکی سیریز جیت لی
    Next Article دہشت گردی میں افغانستان کے کردار پر اقوام متحدہ کی رپورٹ جاری
    Tahseen Ullah Tasir
    • Facebook

    Related Posts

    امریکی کمپنی کا پاکستان میں معدنیات کی تلاش کیلئے معاہدہ، 50 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

    ستمبر 8, 2025

    وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کو ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت

    ستمبر 8, 2025

    اگلے 24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

    ستمبر 8, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    امریکی کمپنی کا پاکستان میں معدنیات کی تلاش کیلئے معاہدہ، 50 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

    ستمبر 8, 2025

    ایبٹ آباد میں ہزارہ موٹروے پر ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

    ستمبر 8, 2025

    وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کو ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت

    ستمبر 8, 2025

    اگلے 24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

    ستمبر 8, 2025

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان

    ستمبر 8, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.