Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, جنوری 3, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پشاور میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ، خواجہ سرا قتل
    • اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات اور تعلقات کی بہتری کیلئے تیار ہوں،فیلڈ مارشل سے ضرور ملوں گا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
    • وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی منظوری دیدی
    • نیا سال، نئی زندگی نہیں بہتر زندگی کا روڈ میپ
    • تنخواہیں، پنشن اور بدانتظامی: پشاور یونیورسٹی بحران کے دہانے پر
    • سوات سرینا ہوٹل کا سفر اختتام پذیر، نئی بحث چھڑ گئی
    • ڈیجیٹل دہشتگردی کیس میں عادل راجہ، حیدر مہدی، وجاہت سعید،معید پیرزادہ، شاہین صہبائی کو قید کی سزائیں
    • افغانستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابوں سے 17 افراد جاں بحق، 11 زخمی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » علی امین گنڈاپور کالعدم پی ٹی ایم کے عمائدین سے جرگہ کرینگے،تمام سیاسی جماعتوں نے وزیراعلی کو اختیار دیدیا
    اہم خبریں

    علی امین گنڈاپور کالعدم پی ٹی ایم کے عمائدین سے جرگہ کرینگے،تمام سیاسی جماعتوں نے وزیراعلی کو اختیار دیدیا

    اکتوبر 10, 2024Updated:اکتوبر 10, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Ali Amin Gandapur will hold a jirga with the leaders of the banned PTM, the federal government has given permission to the chief minister.
    وزیرداخلہ محسن نقوی او وزیر سیفران امیر مقام بھی جرگے میں موجود تھے
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور: سی ایم ہاؤس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں گرینڈ جرگہ ہوا جس میں تمام سیاسی پارٹیوں کے سربراہان اور نمائندگان نے شرکت کی۔ گورنر فیصل کریم کنڈی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی،وزیر سیفران امیر مقام،  ایمل ولی، پروفیسر ابراہیم ، محسن داوڑ، میاں افتخار، محمد علی شاہ باچا اور سکندر شیرپاؤ سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے ۔

    خیبر پختونخوا گرینڈ جرگے میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں مذاکراتی جرگہ  بنانےکا فیصلہ کیا گیا ، جرگے نے فیصلے کا  اختیار  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو دے دیا، سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے امن کے قیام پر مکمل اتفاق کیا۔

    گرینڈ جرگے کے بعد جاری متفقہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی سمیت تمام سیاسی پارٹیوں نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو پی ٹی ایم کے ساتھ جرگے کے لیے اختیار دے دیا، جرگے نے وزیراعلیٰ کو افہام وتفہیم سے معاملہ حل کرنےکے لیے جرگہ کی ذمہ داری دی۔

    اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ  وزیراعلیٰ نے جرگےکی طرف سے تفویض اختیار کو بشکریہ قبول کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور نےکہا کہ  تصادم یا تشدد نہیں، ہر مسئلےکا حل مذاکرات  ہی سے ممکن ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ معاملےکے حل کے لیے مشاورت اور لائحہ عمل کا عمل جلد مکمل کیا جائےگا۔ وزیراعلیٰ نے اپنی نگرانی میں اس جرگے کا میزبان بن کر جرگے کے انعقاد کا اعلان کیا۔

    دوسری جانب جرگے کے بعد مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ   خیبرپختونخوا کی سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے امن کے قیام پر مکمل اتفاق کیا۔

    انھوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین نے مسئلے کے پرامن حل کے لیے وزیراعلیٰ کو مکمل اختیار دیا  اور  وزیر اعلیٰ  پر مکمل اعتماد کا  اظہار کیا۔

     بیرسٹر سیف کا مزید  کہنا تھا کہ اس وقت چ پارٹی سربراہان کی دوسری سیاسی قائدین کے درمیان  مشاورت جاری ہے، مشاورت کا مقصد آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کرنا ہے۔

     

     

     

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleسیاسی اختلافات کے باوجود صوبے کا امن ہماری اولین ترجیح ہے،گورنرخیبرپختونخوا
    Next Article شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا طلبہ کے لیے غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پشاور میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ، خواجہ سرا قتل

    جنوری 2, 2026

    اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات اور تعلقات کی بہتری کیلئے تیار ہوں،فیلڈ مارشل سے ضرور ملوں گا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

    جنوری 2, 2026

    وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی منظوری دیدی

    جنوری 2, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پشاور میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ، خواجہ سرا قتل

    جنوری 2, 2026

    اسٹیبلشمنٹ کیساتھ مذاکرات اور تعلقات کی بہتری کیلئے تیار ہوں،فیلڈ مارشل سے ضرور ملوں گا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

    جنوری 2, 2026

    وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی منظوری دیدی

    جنوری 2, 2026

    نیا سال، نئی زندگی نہیں بہتر زندگی کا روڈ میپ

    جنوری 2, 2026

    تنخواہیں، پنشن اور بدانتظامی: پشاور یونیورسٹی بحران کے دہانے پر

    جنوری 2, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.