پاراچنار میں ایک ہفتے بعد تمام تعلیمی ادارے کھل گئے جبکہ ضلع کرم میں پشاور پاراچنار مرکزی شاہراہ عام آمدورفت کے لیے 24 روز سے بند ہے۔
ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کے مطابق امدادی سامان اور مسافروں سمیت 216گاڑیوں کا قافلہ کانوائے کے ساتھ پاراچنار پہنچادیا گیا ہے۔ سامان میں تیل، خوراک اور ادویات شامل ہیں۔ یاد رہےکہ 12 اکتوبر کو مسافر گاڑیوں پر حملے کے بعد سکیورٹی خدشات کے باعث مرکزی شاہراہ بند ہے۔